Jasarat News:
2025-11-13@23:54:17 GMT

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ذیابیطیس کے مریضوں میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس (شوگر) کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ھورھا ھے جبکہ اس مرض سے ہونے والی اموات میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ صحت مند طرزِ زندگی، متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش سے ذیابیطس سے بچاؤ ممکن ہے۔ یہ بات عالمی یومِ ذیابیطس کے حوالے سے سکھر پریس کلب میں ماہر ڈاکٹرز کیجانب سے آگہی پریس کانفرنس سے خطاب میں بتائی گئی،، اس موقع پر ڈاکٹرز حضرات نے ذیابیطس (شوگر) کے بڑھتے ہوئے خدشات، اس کی وجوہات، علامات، بچاؤ کی تدابیر اور علاج کے حوالے سے عوامی آگہی کیلئے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرینِ امراضِ ذیابیطس ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر سینیئر پروفیسر ڈاکٹر افتخار علی شاہ، ایسوسی ایٹ پروفیسرز ڈاکٹر بشیر چانڈیو، ڈاکٹر عبدالرشید دایو ، پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد سانگریو و دیگر نے عالمی سطح پر ذیابیطس سے ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کا مرض اب ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ شوگر کا مرض دل، گردوں، آنکھوں اور اعصاب پر براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے، جس سے پیچیدہ بیماریاں جنم لیتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ذیابیطس دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا خطرناک مرض بن چکا ہے، جس سے ہر عمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی اس مرض کی شرح میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اور ملک کی ایک بڑی آبادی اس بیماری میں مبتلا ہے۔ڈاکٹروں نے کہا کہ ذیابیطس کی بنیادی وجوہات میں غیر متوازن خوراک، جسمانی سرگرمیوں کی کمی، موٹاپا، ذہنی دباؤ اور موروثی عوامل شامل ہیں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دنیا کی پہلی ریموٹ سرجری، ہزاروں میل  فاصلے پر بیٹھے ڈاکٹر نے کامیاب آپریشن کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

طب کی دنیا میں ایک ایسا انقلابی واقعہ پیش آیا ہے، جس نے انسانی ذہانت اور ٹیکنالوجی کی طاقت کو نئی سمت دی ہے۔

اسکاٹ لینڈ اور امریکا کے نیوروسرجنز نے دنیا کی پہلی ٹرانس ایٹلانٹک ریموٹ سرجری کامیابی سے انجام دے کر میڈیکل سائنس کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا۔

یہ تاریخی کارنامہ اس وقت انجام پایا جب یونیورسٹی آف ڈنڈی کی پروفیسر آئیرس گرنوالڈ نے اسٹروک کے علاج کے لیے ایک نہایت پیچیدہ ریموٹ تھرومبیکٹومی سرجری کی ، یعنی خون کے لوتھڑے کو نکالنے کا عمل۔ حیرت انگیز طور پر وہ خود نائن ویلز اسپتال، ڈنڈی میں موجود تھیں، جب کہ آپریشن کے لیے استعمال ہونے والا انسانی جسم یونیورسٹی کے دوسرے حصے میں رکھا گیا تھا۔

اس کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ویل سے نیوروسرجن ڈاکٹر ریکارڈو ہیئیل نے تقریباً 4000 میل (6400 کلومیٹر) دور بیٹھ کر روبوٹک سرجری مکمل کی، جس نے اسے دنیا کی پہلی ٹرانس ایٹلانٹک روبوٹک اسٹروک سرجری بنا دیا۔

پروفیسر گرنوالڈ نے اسے سائنس فکشن کو حقیقت میں بدلنے والا لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا محسوس ہوا جیسے ہم مستقبل کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہوں۔ ہم نے ثابت کر دیا کہ یہ سرجری عملی طور پر ممکن ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر اس ٹیکنالوجی کو کلینیکل سطح پر استعمال کی اجازت مل جاتی ہے تو یہ دنیا بھر میں اسٹروک کے علاج کا منظرنامہ بدل دے گی، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں ماہر نیوروسرجنز کی کمی ہے۔ اس کامیابی سے ایسے مریضوں کو فوری مدد مل سکے گی جو دور دراز علاقوں میں علاج کے لیے اسپتال نہیں پہنچ پاتے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی آف ڈنڈی برطانیہ میں وہ واحد ادارہ ہے جو عالمی فیڈریشن برائے انٹرونشنل اسٹروک ٹریٹمنٹ کے تحت تربیت فراہم کرتا ہے۔ یہاں انسانی جسموں پر تربیتی آپریشن کیے جاتے ہیں، جن میں خون کی گردش مصنوعی طور پر اس طرح بنائی جاتی ہے کہ وہ حقیقی انسانی خون کے بہاؤ سے مشابہ ہو۔

اسٹروک ایسوسی ایشن کی چیف ایگزیکٹیو جولیت بوورئی نے اس آپریشن کو ایک شاندار سائنسی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی یا پسماندہ علاقوں میں رہنے والے مریض جو پہلے تھرومبیکٹومی جیسے علاج سے محروم تھے، اب روبوٹک سرجری کے ذریعے زندگی بچانے والی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کے بعد مستقبل میں دنیا بھر میں ریموٹ اسٹروک کیئر سسٹم عام ہونے کا امکان ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ایک ملک میں بیٹھا ماہر سرجن ہزاروں میل دور موجود مریض کا علاج باآسانی کر سکے گا  اور یوں وقت، فاصلہ اور وسائل کی رکاوٹیں ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر: غلام محمد مہر میڈیکل کالج اورچانڈکا میڈیکل کالج کے پروفیسرز عالمی یوم ذیابیطیس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے
  • طب کی دنیا میں انقلاب، اسلام آباد میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل
  • امریکا نے موٹاپے، شوگر اور ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے ویزے پر پابندی لگا دی
  • لاہور سمیت پنجاب کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ
  • پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل
  • ذیابیطس… تعارف، احتیاط اور علاج
  • انسانی حقوق کمیشن کے وفد کا لیاقت یونیورسٹی اسپتال کا دورہ
  • دنیا کی پہلی ریموٹ سرجری، ہزاروں میل  فاصلے پر بیٹھے ڈاکٹر نے کامیاب آپریشن کردیا
  • مقبوضہ کشمیر، جھوٹے الزامات کے تحت 2 ڈاکٹروں سمیت 7 کشمیری نوجوان گرفتار