انسانی حقوق کمیشن کے وفد کا لیاقت یونیورسٹی اسپتال کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت)انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے وفد کا لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کا دورہ، ایم ایس اور مریضوں سے ملاقات ، ڈینگی وارڈ اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے حیدرآباد ریجن کے وفد نے لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد (سول اسپتال) کا دورہ کیا۔ وفد میں کوآرڈینیٹر ایچ آر سی پی حیدرآباد غفرانہ آرائیں، ارکین سلیم جروار، امداد چانڈیو اور تنویر آرائیں شامل تھے۔ وفد نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر علی اکبر ڈاہری سمیت دیگر انتظامی افسران سے ملاقات کی، جہاں اسپتال میں علاج و معالجے کی سہولیات، صفائی ستھرائی، اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر علی اکبر ڈاہری نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ڈینگی بخار کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے پیشِ نظر اسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر خصوصی ڈینگی وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ ہر آنے والے مریض کے مکمل خون کے ٹیسٹ، تشخیص اور تصدیق کے بعد علاج کا سلسلہ منظم انداز میں جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کے باوجود دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متبادل انتظامات کے ذریعے خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر سے بڑی تعداد میں مریض سول اسپتال میں علاج کے لیے رجوع کر رہے ہیں، جس کے باعث روزانہ آنے والے مریضوں کی تعداد ہزاروں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے .
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں لیاقت آباد 10 نمبرکا انڈرپاس بھوت بنگلہ بن گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> عادل سلطان