Juraat:
2025-11-14@01:35:21 GMT

آرمی چیف ، چیف آف ڈیفنس فورسزمقرر،عہدے کی مدت 5 برس ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

آرمی چیف ، چیف آف ڈیفنس فورسزمقرر،عہدے کی مدت 5 برس ہوگی

جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جگہ کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ شامل،ایٔرفورس اور نیوی میں ترامیم منظور، آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی،وزیر اعظم تعیناتی کریں گے، بل کا متن
چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر سے ختم تصور ہوگا،قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952، ایٔرفورس ایکٹ 1953 اور نیوی آرڈیننس 1961 میں ترامیم کی منظور ی دیدی

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952ئ، پاکستان ایٔرفورس ایکٹ 1953ء اور پاکستان نیوی آرڈیننس 1961ء میں ترامیم کثرت رائے سے منظور کرلیں، آرمی چیف کو اگلے پانچ برس کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں آرمی ایکٹ 1952ء میں ترامیم کا بل پیش کردیا گیا۔بل وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیپش کیا جس پر اسپیکر نے رائے شماری کرائی اور ایوان نے اسے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔اسی طرح پاکستان ایٔرفورس ایکٹ 1953ء میں ترامیم اور پاکستان نیوی آرڈیننس 1961ء میں ترامیم کا بل بھی خواجہ آصف نے ایوان میں پیش کیا اور اسے بھی ارکان اسمبلی نے ووٹنگ کے ذریعے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔آرمی ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے مطابق آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدت اس دن سے شروع ہوگی جس دن سے نوٹی فکیشن جاری ہوگا، جب جنرل کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی تو ذیلی سیکشن دو کے تحت خدمات انجام دیں گے، وفاقی حکومت آرمی چیف (چیف اف ڈیفنس فورسز) کی فرائض اور ذمہ داریوں کا تعین کرے گی۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ کی کلاز 8 جی میں بھی ترمیم کے بعد چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025ء سے ختم تصور ہوگا، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر وزیراعظم 3 سال کے لیے کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کریں گے، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی شرائط و قواعد و ضوابط کا تعین وزیراعظم کریں گے۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کو مزید تین سال کے لیے دوبارہ تعینات بھی کرسکیں گے، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی دوبارہ تقرری یا توسیع کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔بل میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ریٹائرمنٹ کی عمر، سروس کی میعاد اور انہیں ہٹانا کمانڈر نیشنل اسٹریجک کمانڈ پر لاگو نہیں ہوگا، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ بطور جنرل پاکستان آرمی میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔پاکستان آرمی ایکٹ کے آرٹیکل 176 (سی) میں ترمیم پر وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ آرٹیکل 1978ء میں ڈالا گیا تھا اس میں کوئی نئی بات نہیں، موجودہ ترمیم صرف آرمی چیف کی کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کو شامل کرنے کے لیے ہے، وائس چیف آف آرمی اسٹاف یا ڈپٹی آرمی چیف کی کوئی تقرری نہیں کی جا رہی۔قومی اسمبلی سے پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025ء منظور کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان نیوی ایکٹ 1961ء میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ترمیمی بل کا مقصد آئینی ترمیم 2025ء کے مطابق قوانین کو ہم آہنگ کرنا ہے۔ بل میں چیٔرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے متعلق دفعات حذف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ترمیم کے بعد نیوی کمانڈ ڈھانچے کو نئے ڈیفنس اسٹرکچر کے مطابق ڈھالا جائے گا، چیف آف نیول اسٹاف کے اختیارات اور عہدے سے متعلق اصطلاحات میں تبدیلی تجویز کی گئی ہے۔ نیوی ایکٹ کے مختلف حصوں میں لفظ ’’یا‘‘ کی جگہ ’’اور؍یا‘‘ شامل کیا جائے گا۔ترمیم کے تحت دفعات 11D، 11E اور 11F کو حذف کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سیکشن 208 میں سے بھی ’’چیٔرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی‘‘ کے الفاظ نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔بل کے تحت نیوی قانون کو ملٹی ڈومین انٹیگریشن پالیسی کے مطابق اپڈیٹ کیا جائے گا۔ ترمیمی بل کا مقصد دفاعی فورسز کے مابین کمانڈ ہم آہنگی اور تنظیمی ربط بڑھانا ہیپاکستان ایٔر فورس ایکٹ ترمیمی بل 2025ء قومی اسمبلی سے منظور ہوا جس میں اہم تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ پاکستان ایٔر فورس ایکٹ 1953ء میں سے سیکشن 10ڈی ،10ای،10ایف حذف کرنے کا کہا گیا ہے، سیکشن 202 میں ترمیم چیٔرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے الفاظ حذف کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ چیف ا ف ڈیفنس فورسز ا ف ڈیفنس فورسز کی ا ف اسٹاف کمیٹی جوائنٹ چیف ا ف پاکستان ا رمی پاکستان نیوی کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی پاکستان ای ا رمی ایکٹ کی گئی ہے ا رمی چیف چیف ا ف ا کے مطابق کی سفارش ف کمیٹی نیوی ا کے لیے کے تحت

پڑھیں:

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025کی منظوری دے دی، آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس نیا نوٹی فیکیشن جاری ہو گا،نئے نو ٹی فیکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہو گی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025کی منظوری دے دی،  آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس نیا نوٹی فیکیشن جاری ہو گا،نئے نو ٹی فیکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہو گی۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ترمیمی بل کی منظوری: آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسزہونگے،عہدے کی مدد5سال مقرر
  • وفاق چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر تقرریاں کریگا‘آرمی ایکٹ
  • آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی :نئی ترمیم کی تفصیلات
  • نئے نوٹیفکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی، مجوزہ آرمی ایکٹ
  • ’آرمی چیف کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نیا نوٹیفکیشن ہوگا، مدت اسی روز سے شروع ہوگی‘
  • قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025کی منظوری دے دی، آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس نیا نوٹی فیکیشن جاری ہو گا،نئے نو ٹی فیکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہو گی
  • آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہونگے،عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • قومی اسمبلی نے آرمی، نیوی اور ایئرفورس سے متعلق ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
  • وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی