وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے وزرا کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔

کابینہ کے ارکان نے بھی وزیراعظم کو اس اہم پیشرفت پر مبارکباد پیش کی اور کھڑے ہو کر ان کا خیرمقدم کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئینی ترمیم شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وفاقی کابینہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وفاقی کابینہ وی نیوز وفاقی کابینہ

پڑھیں:

چیف آف ڈیفینس فورسِز فیلڈ مارشل عاصم منیر 5 سال کام کریں گے

   سٹی42: آرمی ایکٹ، نیوی ایکٹ اور ائیرفورس ایکٹ میں ترمیم کے بعد پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہ  چیف آف ڈیفینس فورسز ہوں گے۔ پاکستان کا پہلا  چیف  آف ڈیفینس فورسز  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بنایا جا رہا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  اپنے تقرر کے دن سے آئندہ پانچ سال تک چیف آف ڈیفینس فورسز کی پوسٹ پر ریاست اور قوم کی خدمت کریں گے۔
 قومی اسمبلی نے آج تینوں فورسز کے ایکٹس میں ترامیم  کے بعد آرمی ایکٹ2025 کی منطوری دی ہے۔ 
 

افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں

وزیرقانون نے میڈیا ٓٓؤٹ لیٹس کی فرمائش پر وضاحت کی کہ چیف آف ڈیفینس فورسز   آئین پاکستان میں27 ویں ترمیم کی روشنی میں بنایا گیا نیا عہدہ ہے۔ اس عہدہ پر مقرر ہونے والی شخصیت کا تقرر پانچ سال کے لئے ہو گا۔

چیف آف ڈیفینس فورسز  کا تقرر وزیراعظم اسی طرح کریں گے جیسے چیف آف آرمی سٹاف کا تقرر وزیراعظم کرتے تھے۔ 

چیف آف ڈیفینس فورسز کے تقرر کے بعد چیف آف ڈیفینس فورسز  وزیراعظم کو نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ کے کمانڈر کے عہدہ پر تقرر کے لئے سفارش بھیجیں گے۔  چیف آف ڈیفینس فورسز اپنے ڈپٹی کا تقرر بھی کرنے کے مجاز ہوں گے۔

کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ

چیف آف ڈیفینس فورسز پاکستان آرمی، نیوی اور ائیرفورس کی آئین اور قانون کے مطابق ری سٹرکچرنگ کریں گے۔ اب تینوں مسلھ افواج کو ایک ہی کمانڈ کے تحت کام کرنا ہے 

کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ کے عہدہ پر تقرر کی مدت تین سال ہو گی۔

  قومی اسمبلی نے آج 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ آرمی ایکٹ کے  تحت موجودہ چیف آف آرمی سٹاف کو ہی  چیف آف ڈیفنس فورسز  بنانے کا نیا  نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔

وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

مجوزہ آرمی ایکٹ میں کہا گیا کہ نئے نوٹی فکیشن کے دن سے چیف آف ڈیفینس فورسز کے عہدہ پر مقرر ہونے والی شخصیت کی ملازمت  کی پانچ سالہ مدت شروع ہوگی۔  چیف آف ڈیفنس فورسز  پاکستان کی تینوں مسلح ا فواج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور جہاں جہاں ضررورت ہے وہاں انضمام کریں گے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ  آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز  ہوں گے،اس عہدے پر ان کے تقرر  کی مدت 5 سال ہو گی۔  وزیر اعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کریں گے۔

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا

اعظم نذیر  تارڑ نے کہا کہ قانون نے وضاحت کی ہے چیف آف ڈیفنس کا عہدہ اپوائنٹمنٹ سے5  سال کا ہوگا۔

 وزیر قانون نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلے

قومی اسمبلی میں پاکستان آرمی ایکٹ, پاکستان ایئر فورس ایکٹ, پاکستان نیوی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ 

اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع ہوگیا۔ جس کے آغاز میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے سری لنکا کی ٹیم کا دورہ جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے صدر، کرکٹ ٹیم، کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔   
 

 وزیراعظم شہباز شریف بھی ایوان میں پہنچ گئے۔ 

 قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی عدالت قائم ہو گئی ہے۔آرٹیکل  243 میں بھی کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عہدوں پر تعیناتیاں ہونی ہیں اس حوالے سے تین قوانین کی سمریاں آئی تھیں۔ 

مسلح افواج کی ری سٹرکچرنگ کے متعلق تین ترمیمی بل خواجہ آصف نے پیش کئے

 قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل، پاکستان ایئر فورس ایکٹ میں ترمیم کا بل، اور پاکستان نیوی آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کیا۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی پیش کیا گیا، یہ بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔ 

بلز کے لئے رولز معطل کرنے کی تحریک منظور کی گئی، یہ تحریک وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کی۔ 

  پاکستان آرمی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا، اسی طرح پاکستان ایئر فورس ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ 

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے منظوری کے لئے پیش کیا۔ 

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان آرمی ایکٹ،  پاکستان ائیر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی گئی تھی۔ 

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • چیف آف ڈیفینس فورسِز فیلڈ مارشل عاصم منیر 5 سال کام کریں گے
  • قومی اسمبلی نے آرمی، نیوی اور ایئرفورس سے متعلق ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
  • قومی اسمبلی اجلاس؛ پاکستان آرمی ایکٹ اور پاکستان ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور
  • وفاقی کابینہ نے تینوں سروسز ایکٹس میں ترامیم کی منظوری دے دی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
  • وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب، 27ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں اہم قانون سازی کی منظوری متوقع
  • وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس آج طلب، سیاسی و سلامتی امور پر غور ہوگا
  • آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع
  • 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب