دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پائیدار مکالمہ، باہمی احترام اور سمجھ بوجھ ہی امن اور انسانی وقار کے فروغ کی بنیاد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آرٹ آف لِونگ فاؤنڈیشن کے بانی اور بھارت کے معروف روحانی پیشوا سری سری روی شنکر نے سرینگر میں میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے امن، ہم آہنگی، ہمدردی اور بین المذاہب مکالمے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ سری سری روی شنکر، جو 7 برس بعد وادی کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، نے کشمیر آ کر خوشی کا اظہار کیا اور اسے روحانی ورثے اور ثقافتی ہم آہنگی کی علامت قرار دیا۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میرواعظ کا منصب ہمیشہ سے امن، بات چیت اور مکالمے کو انسانی مسائل اور مؤثر حل کا ذریعہ سمجھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ناانصافی اور محرومی ہی انتہا پسندی کو جنم دیتی ہے جو امن کے لئے خطرہ ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے وادی کشمیر میں سری سری روی شنکر کی منشیات مخالف مہم کی بھی تعریف کی۔ سرینگر کے سینٹرل جیل کے ان کے مجوزہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی قیدیوں اور نوجوانوں کی رہائی کے لئے ہمدردانہ اور انسانی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں اور انہوں نے سری سری روی شنکر سے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پائیدار مکالمہ، باہمی احترام اور سمجھ بوجھ ہی امن اور انسانی وقار کے فروغ کی بنیاد ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دونوں رہنماو ں نے سری سری روی شنکر نے اس بات پر عمر فاروق

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال