تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، دونوں ملک خطے میں امن کیلئے مصروف عمل: جنرل ساحر
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دوطرفہ دلچسپی کے امور بالخصوص موجودہ عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔ معززین نے ان اقدامات کا بھی جائزہ لیا جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے دائرہ کار اور سطح کو مزید بڑھانا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اور تاجکستان برادر ممالک کے طور پر اپنے دفاعی تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے تعمیری طور پر مصروف عمل ہیں۔ معزز مہمان نے انسداد دہشت گردی اور امن کی کوششوں میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابیوں کو سراہا۔ قبل ازیں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :