تاجک وزیرِ دفاع کا جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تاجکستان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل امام علی عبدالرحیم نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر تاجک وزیر دفاع نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان برادرانہ تعلقات کے حامل ممالک ہیں، دونوں ممالک خطے میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے دفاعی روابط مزید مستحکم کرنے میں مصروف ہیں۔
جب بھی پارلیمان میں ہماری اکثریت آئی تو 27 ویں آئینی ترمیم کو ریورس کریں گے، بیرسٹر گوہر
تاجکستان کے وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قیامِ امن کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
اس سے قبل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی آمد پر مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
’سری لنکن ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے‘، محسن نقوی کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ
راولپنڈی(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں جاری سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امن و استحکام کے ساتھ ساتھ کھیلوں و دیگر سرگرمیوں کا فروغ ہمارامشترکہ مقصد ہے۔
واضح رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب آج دوپہر اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خُودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے تھے۔
سرکاری نشریاتی ادارے ’پی ٹی وی نیوز‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنۃ الخوارج نے خودکش دھماکا کیا۔