اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کم، انٹربینک مارکیٹ میں استحکام
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
کراچی:
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر تنزلی کا شکار رہی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رحجان سے ملکی درآمدی بل بڑھنے کے خدشات اور غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے زرمبادلہ کی صورت میں اپنے منافع کی ترسیلات کی طلب بڑھنے سے انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
معیشت، ریونیو اور ادارہ جاتی اصلاحات، آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی اگلی قسط سمیت کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی توقعات پر انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 21پیسے کی کمی سے 280روپے 56پیسے کی سطح پر بھی آگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں وقفے وقفے سے بیرونی و درآمدی ادائیگیوں سمیت مختلف نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 77پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 80 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر کی قدر انٹربینک مارکیٹ میں
پڑھیں:
اوپن اے آئی مائیکروسافٹ کا براہ راست مقابلہ کرے گی، ایلون مسک کا سیم آلٹمین پر طنز
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کے اُن بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے جن میں انہوں نے دفتر میں استعمال ہونے والے پروڈکٹیوٹی ٹولز جیسے سلیک پر تنقید کی تھی۔
اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین نے حال ہی میں کہا کہ اگرچہ سلیک کے کئی مثبت پہلو ہیں، لیکن یہ بہت سا جعلی کام بھی پیدا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلیئنر بننے کے قریب؟ اس کا دنیا پر کیا اثر پڑےگا؟
وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سیم آلٹمین نے کہا کہ موجودہ ورک پلیس ٹولز جیسے سلیک، گوگل ڈاکس، ای میل اور پاورپوائنٹ کو جلد نئی نسل کے اے آئی سسٹمز تبدیل کردیں گے۔
Sam Altman says Slack has many positives, but it creates endless fake work
We need an AI-native productivity suite to replace docs, slides, email, and Slack
Not add-on features, but trusted agents that handle work and only escalate when needed
This finally feels within reach pic.twitter.com/aEYvokzvrA
— Haider. (@slow_developer) November 9, 2025
انہوں نے کہا کہ سلیک کے بارے میں کچھ مثبت پہلو ہیں، مگر صبح کے پہلے گھنٹے یا سونے سے قبل آخری وقت میں جب میں سلیک پر ہونے والے پیغامات کے سیلاب سے نمٹتا ہوں، تو یہ بہت سا جعلی کام محسوس ہوتا ہے۔
آلٹمین نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں ایسا پلیٹ فارم ممکن ہے جہاں میرا اے آئی ایجنٹ اور آپ کا اے آئی ایجنٹ زیادہ تر کام خود نمٹائیں گے اور صرف ضروری صورتوں میں انسان کو شامل کیا جائے گا۔
As Elon Musk predicted a long time ago… pic.twitter.com/oGpjFnJJBL
— DogeDesigner (@cb_doge) November 9, 2025
آلٹمین کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تبصرہ کیا کہ جیسا کہ میں کہہ رہا تھا، اوپن اے آئی اب مائیکروسافٹ کے ساتھ براہِ راست مقابلے میں آئے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
SLack we news اوپن اے آئی ایکس ایلون مسک ٹیسلا سی ای او میس آلٹمین