2025-06-06@05:02:44 GMT
تلاش کی گنتی: 112
«مارکیٹ میں ڈالر کی قدر»:
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )رواں مالی سال ڈالر کی آمد میں اضافے کے باوجود درآمد کنندگان کو غیر ملکی کرنسی تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، اور ڈالر کی قدر سرکاری شرح سے تجاوز کر گئی ہے رپورٹ کے مطابق بینکاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت صرف 20 سے 30 فیصد درآمد کنندگان کو درآمدی ادائیگیوں کے لیے ڈالر خریدنے کی اجازت مل رہی ہے، حالاں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ درآمدات پر کوئی باضابطہ پابندیاں نہیں ہیں.(جاری ہے) مئی کے لیے جاری کردہ سرکاری تجارتی اعداد و شمار کے مطابق، درآمدات میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 8 فیصد کمی آئی ہے، جب کہ تجارتی خسارہ 23 فیصد کم...
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ابتدائی لمحات میں کمی کے بعد 11پیسے کے اضافے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دو پیسے کی کمی سے 284روپے 38پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ امریکا میں روزگار کا ڈیٹا آنے اور امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے سود کی شرح بڑھنے کے خدشات سے عالمی سطح پر ڈالر کے ہم پلہ دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط ہونے کے اثرات پاکستانی روپے پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ درآمدی نوعیت کی بڑھتی ہوئی طلب اور افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرح سے آنے والی مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید کم نہ ہونے کے خدشات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی...
ڈالر کی قدر ابتدائی لمحات میں کمی کے بعد 11 پیسے کے اضافے پر بند ہوئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دو پیسے کی کمی سے 284 روپے 38 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر ابتدائی لمحات میں کمی کے بعد 11 پیسے کے اضافے پر بند ہوئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دو پیسے کی کمی سے 284 روپے 38 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں روزگار کا ڈیٹا آنے اور امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے سود کی شرح بڑھنے کے خدشات سے عالمی سطح پر ڈالر کے ہم پلہ دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط ہونے کے اثرات...
عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا،عالمی منڈی میں فی اونس سونا 59 ڈالر مہنگا ہو کر 3347 ڈالر کا ہو گیا۔ روس پر یوکرین کے حالیہ بڑے حملےکےبعد گولڈمارکیٹس میں ہلچل دیکھی جارہی ہے،آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا،پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونےکے ریٹ 5900 روپے بڑھکر 353100 روپے ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاو 5058 روپے کے اضافے سے 302726 روپے ہوگئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن شاندار تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ بیس ہزار کی حد عبور کر لی کاروبار کے آغاز پر ہی سو انڈیکس میں آٹھ سو اکتیس پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ بیس ہزار پانچ سو بائیس پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ انیس ہزار چھ سو اکیانوے پوائنٹس پر بند ہوا تھا سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور معاشی اشاروں کی بہتری کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق...
اسلام آباد: کمرشل بینکوں نے غیر ملکی کرنسی کی محدود دستیابی کی وجہ سے درآمدات سے متعلق ادائیگیوں میں ایک بار پھر تاخیر شروع کر دی ہے۔ جون کے آخر سے قبل بڑے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی زر مبادلہ ذخائر کو ڈبل ڈیجیٹ میں رکھنے کی شرط پر عمل بھی جاری رکھنا ہے۔ متعدد بینکرز کے ساتھ پس منظر میں ہونے والی بات چیت کے مطابق یہ صورتحال مرکزی بینک کو ضمانت دیتی ہے کہ وہ یا تو مارکیٹوں سے غیر ملکی کرنسی کی خریداری کو مکمل طور پر روک دے یا ڈالر کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے اس میں زبردست کمی کرے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 283 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 255 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 18 ہزار 972 کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ، 7 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے ہو گئی۔
کراچی: امریکی صدر ٹرمپ کی یورپین ممالک کی درآمدات پر ٹیرف میں اضافہ جولائی تک موخر ہونے سے خام تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں اور نئے وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح بڑھنے کے خدشات سے مالی سال کے اختتامی مہینوں میں درآمدات میں نمایاں اضافے کے سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی اتارچڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 282روپے سے تجاوز کر گئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10پیسے کی کمی سے 281روپے 87پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن نئے وفاقی بجٹ میں 600ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد ہونے کی خبروں، رواں مالی...
کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 214 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، 9 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے ، 97 پیسے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) روپے کی قدر میں پریشان کن کمی ، ڈالر مزید مہنگا ہو کر ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں آج مسلسل چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 283 روپے سے زائد کی قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ بین الاقوامی...
کراچی: ترسیلات زر کی آمد میں کمی سے سپلائی متاثر ہونے کی بازگشت اور شرح سود گھٹنے سے معیشت میں طلب بڑھنے اور درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 281 روپے 86پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن نئے درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کھلنے کے دباؤ اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے رحجان سے اختتامی لمحات میں ڈالر کی پرواز شروع ہوئی۔ اس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 282 روپے 06 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 19 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 748 روپے 12 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 732 روپے 68 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 919 روپے 61 پیسے اور قطری...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 623 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 960 پوائنٹس کی برتری کیساتھ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ،ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق 20 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 281 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئے تاریخی آسمان پر، 100 انڈیکس نے 120410 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اندازوں کے عین مطابق 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا پہلا گرین سکوک بانڈ لانچ، معیشت کی بحالی پر وزیر خزانہ کا اظہار اطمینان گزشتہ کاروباری ہفتہ میں سرمایہ کاروں اور اسٹاک ایکسچینج ماہرین نے اس بات کا اندازہ لگایا تھا کہ اس کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج یہ تاریخی سنگ میل عبور کر لے گا۔ اس وقت تمام اعشاریے مثبت ہیں اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ شہریار بٹ کے مطابق اس وقت تمام اعشاریے مثبت ہیں جیسا کہ پہلے کہا گیا تھا کہ اس ہفتے...
کراچی: مختلف عوامل کے باعث منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دباو میں رہا۔ آئی ایم ایف کے بعد نیشنل اکاؤنٹ کمیٹی کی جانب سے جی ڈی پی نمو حکومت کے مقررہ 3.6فیصد کے ہدف کی نسبت 2.68فیصد رہنے، معیشت میں سست روی، 290روپے فی ڈالر پر بجٹ سازی، نئے ٹیکسز عائد ہونے اور مہنگائی بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دباو میں رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر اگرچہ 04پیسے کی کمی سے 281روپے 72پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے، قرض ادائیگیوں کے دباو، برآمدات میں محدود...
کراچی(کامرس رپورٹر) پیر کو انٹربنک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیزی رہی۔ پیرکو انٹربنک میں ڈالر 10پیسے بڑھ کر282.00 روپے ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے بڑھ کر 283.80 روپے پر پہنچ گیا۔ یورو کی قیمت فروخت 2.66روپی بڑھ کر320.23 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 2.75روپے کی تیزی سے380.36 روپے ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں4ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 42ہزار 500روپے ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام سونا 3429 روپے مہنگا ہو گیا اور سونے کی 10گرام قیمت 2لاکھ 93ہزار 638روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 331 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 298 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1425 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 967 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 11 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 281.50 روپے پر...
کراچی(کامرس رپورٹر) مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں6700روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 41ہزار 900روپے کی سطح سے گھٹ کر 3لاکھ 35ہزار 200روپے ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام سونا 5ہزار 745 روپے کی کمی کے بعد 2لاکھ 87ہزار 379 روپے پرآ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 67ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3168 ڈالر رہ گیا۔ دریں اثناء انٹربنک میں ڈالر 15پیسے گھٹ کر 281.85 روپے رہ گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 3پیسے بڑھ کر 283.75 روپے ہوگیا۔ یورو کی قیمت فروخت 1.26 روپے گھٹ کر318.53 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈ 1.56روپے کم ہو کر 377.76 روپے رہ گیا۔ سعودی ریال75.70 روپے اور یو اے ای...
کراچی: نئے وفاقی بجٹ کی 290 روپے کے شرح تبادلہ پر تیاری، پاکستان پر واجب الادا قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے رحجان سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب 2کروڑ 30لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہونے اور مثبت سینٹیمنٹس کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ محدود رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک موقع پر 15پیسے کی کمی بھی واقع ہوئی، جس سے ڈالر 281 روپے 52پیسے کی سطح پر آگیا تھا لیکن معیشت میں درآمدی نوعیت...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 15 پیسے کی کمی سے 281 روپے 56 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کے درمیان جنگ بندی، آئی ایم ایف کی جانب سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ منظور ہونے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے اعلان سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 80 ہزار اوورسیز پاکستانیوں کے نئے کھاتے کھلنے اور انفلوز 10 ارب ڈالر سے متجاوز ہونے کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 34 پیسے کی کمی سے 281...
کراچی: امریکا، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کی مداخلت پاک بھارت کے درمیان جنگ بندی، آئی ایم ایف کی جانب سے 2ارب 40کروڑ ڈالر کی فنانسنگ منظور ہونے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے اعلان سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 80ہزار اوورسیز پاکستانیوں کے نئے کھاتے کھلنے اور انفلوز 10ارب ڈالر سے متجاوز ہونے کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 34پیسے کی کمی سے 281روپے 37پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن اس دوران معیشت میں طلب بڑھنے اور...
بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4200 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 3601 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 42 ڈالر کمی ہوئی اور سونا 3343 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 04 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 05 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 67 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 21 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 918 روپے 06 پیسے اور قطری ریال کی...
کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی ماحول، بعض پروازوں کی بندش، فضائی آمدورفت میں خلل سے دیگر غیرملکی کرنسیوں کے عوض ڈالر کی درآمد متاثر ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر اگرچہ 9 پیسے کی کمی سے 281روپے 28پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے اور طلب کے مطابق سپلائی نہ ہونے سے یہ رجحان جاری نہ رہ سکا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کے اضافے سے 281روپے 47پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی طلب...
ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کی موجودہ صورت حال پر اپنے بیان میں چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ملک بوستان نے کہا کہ جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم رکھنے کے لیے گزشہ 2 سال میں9ارب ڈالر خریدے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں نےگزشتہ سال انٹربینک مارکیٹ کو6 ارب ڈالردیے۔ حکومت چاہے تو ترسیلات زر ماہانہ 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بنیادی شرح سود میں ایک فیصد کمی کا فیصلہ مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ قرار دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ریسرچ ادارے ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے شرح سود کو 11 فیصد مقرر کر کے مالیاتی پالیسی میں نرمی کی طرف واضح اشارہ دیا ہے۔ ایس اینڈ پی کے مطابق حالیہ مہنگائی میں کمی اور بیرونی کھاتوں میں بہتری کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس آئندہ مہینوں میں شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو سال 2025 کے اختتام تک شرح سود میں مزید 100 بیسز پوائنٹس کی کمی متوقع ہے۔ عالمی...
کراچی: شرح سود میں 1فیصد کی کمی کے بعد ملکی درآمدات مزید بڑھنے اور بیرونی قرضوں کے ادائیگیوں کے دباو کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 283روپے سے بھی تجاوز کر گئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 02پیسے کی کمی سے 281روپے 20پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن ایکسٹرنل انفلوز کی بیرونی ادائیگیوں میں استعمال ہونے اور مقامی تجارت صنعت اور زرعی پیداواری سرگرمیاں بڑھنے سے طلب کے مطابق زرمبادلہ کی رسد نہ ہونے سے ڈالر نے یوٹرن لیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے...
امریکہ(نیوز ڈیسک)اوپیک پلس کی تیل پیداواربڑھانے کی منظوری کے بعد قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 فیصد تک گرگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جون کے لئے امریکی خام تیل4.24 فیصد کمی کے بعد 56 ڈالر فی بیرل کی سطح پرآ گیا ہے۔ برطانوی خام تیل کے جولائی کیلئے سودے 3.84 فیصد کمی سے 59.08 ڈالر پر ہوئے، اوپیک پلس نے جون کیلئے پیداوار 4 لاکھ 11 ہزار بیرل یومیہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے برطرف ملازمین کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری
کراچی: مختلف عوامل کے باعث ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی، پیر کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ ترسیلات زر میں اضافے، برآمدات میں مستحکم اضافے کی پیشگوئی اور عالمی مارکیٹ میں ایک ارب 40کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجراء جیسی مثبت اطلاعات کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی اتارچڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک بار پھر 281روپے سے تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران مثبت سینٹیمنٹس کے باعث ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 06پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن عالمی تحقیقی اداروں کی اگلے سال کے وسط...
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کمی کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ سرمایہ کاروں میں بے یقینی اور مالیاتی مارکیٹوں میں دباؤ کے باعث ابتدائی اوقات میں فروخت کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی۔ دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر 280.80 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ اور اسٹاک مارکیٹ میں مندی، بین...
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 3 ہزار 500 ڈالر پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 69 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اور اضافے کے بعد سونے کی قیمت 3 ہزار 395 ڈالر پر پہنچ گئی تھی۔
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )امریکی سٹاک مارکیٹ اور ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی مرکزی بینک کے سربراہ کو شرح سود میں کمی نہ کرنے پر ایک مرتبہ پھر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ایک شکست خوردہ اورنقصان پہنچانے والا شخص قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کی بات کی. صدر ٹرمپ نے ”ٹروتھ“پر اپنی پوسٹ میں فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول سے مطالبہ کیا کہ وہ معیشت کو فروغ دینے میں مدد کے لئے شرح سود میں پیشگی کمی کریں کیونکہ معیشت اس وقت تک سست روی کا شکار رہے گے کہ جب تک معیشت کو نقصان پہنچانے والے ”مسٹر...

حکومتی سرپرستی سے پاکستان اربوں ڈالر کی عالمی آرگینک مارکیٹ میں اہم کھلاڑی کے طور پر سامنے آ سکتا ہے' نجم مزاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) آرگینیک خوراک اور مصنوعات کے تحقیقی ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ حکومت آرگینک خوراک اورمصنوعات کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کامیاب ممالک خصوصاًچین کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کا آغاز کرے ،حکومت سرپرستی کرے تو پاکستان اربوں ڈالر کی عالمی آرگینک مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھر کرسامنے آ سکتا ہے ۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کے منصوبوں کو فروغ دے کر پاکستان اپنی برآمدی فہرست میں اضافے کے ذریعے ملک کے لئے قیمتی زر مبادلہ حاصل کر سکتا ہے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ آئندہ مالی سال کے...
کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی، بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔ تاریخ میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس ہونے اور حقیقی موثر شرح تبادلہ 102.2 سے گھٹ کر 101.6 پر آنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی بھی واقع ہوئی۔ لیکن خام مال کی درآمدات کے حجم میں تسلسل سے اضافے اور مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کے اضافے سے 280روپے 71پیسے کی...
کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 71 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی، بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی امریکی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔ تاریخ میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس ہونے اور حقیقی موثر شرح تبادلہ 102.2 سے گھٹ کر 101.6 پر آنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی بھی واقع ہوئی۔ لیکن خام مال کی درآمدات کے حجم میں تسلسل سے اضافے اور مارکیٹ فورسز...
کراچی: عالمی ادارے فچ کی جانب سے پاکستانی کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ ہوا۔ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مارچ میں 4ارب 10کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے کے بعد آنے والے مہینوں میں ترسیلات مزید بڑھنے کی امیدوں، پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام پر موثر عمل درآمد، موثر پالیسیوں کی بدولت زرمبادلہ ذخائر میں بہتری کی توقعات اور نادہندگی کے خطرات ٹلنے کی پیشگوئیوں سے انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ...
کراچی: انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر280.70روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر282.10 روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 8.16روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قدر319.39 روپے پر جا پہنچی۔ اسی طرح 4.43 روپے اضافے کے ساتھ برطانو ی پونڈ کی قدر368 روپے ہوگئی۔
کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 78 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر 280 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 282 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔ ایک دن قبل ڈالر اوپن مارکیٹ میں 281 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 78 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 744 روپے 63 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 729 روپے 20 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 911 روپے 65 پیسے اور قطری...
گزشتہ روز کی ریکارڈ مندی کے بعد آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز شاندار تیزی کے ساتھ ہوا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہنڈرڈ انڈیکس میں سولہ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ سولہ ہزار چھے سو دو پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا یہ تیزی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان غالب رہا تھا اور انڈیکس میں اڑتیس سو بیاسی پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں مارکیٹ ایک لاکھ چودہ ہزار نو سو نو...
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 96 پیسے پر آگیا۔ ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک میں پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 10 پیسے کم ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر 280 روپے57 پیسے پر بند ہوا، جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کی معمولی کمی واقع ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 96 پیسے پر آگیا۔ ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 97 پیسے پر بند ہوا...
کراچی: انٹربینک میں پیر کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 10 پیسے کم ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر 280 روپے57پیسے پر بند ہوا، جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے47پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 1پیسے کی معمولی کمی واقع ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 96پیسے پر آگیا۔ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 97پیسے پر بند ہوا تھا۔
صرافہ مارکیٹیوں کے تاجروں کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا، 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 5 سو روپے گھٹ کر3 لاکھ 20 روپے پر آگیا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالر کی بڑی کمی سے 3 ہزار 38 ڈالر پر آگیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔ صرافہ مارکیٹیوں کے تاجروں کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا، 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 5 سو روپے گھٹ کر3 لاکھ 20 روپے پر آگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 714 روپے کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 348 روپے کا ہوگیا جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالر کی بڑی...
اسلام آباد: پچھلے 8 ماہ میں 5.17 ارب ڈالر (1451 ارب روپے) کی پاکستانی غذائیں باہر بھجوائی گئیں جن میں چاول، چینی اور گوشت سرفہرست ہیں اور یوں زرمبادلہ تو حاصل ہوا مگر منفی پہلو یہ کہ ان غذاؤں کی قیمت مقامی مارکیٹ میں بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق پچھلے ساڑھے تین سال میں باسمتی چاول فی کلو 150 روپے سے بڑھ کر 400 روپے ہو چکا ہے بڑا گوشت 700 روپے کلوملتا تھا، اب 1400 روپے میں مل رہاہے اور اسی طرح چینی کی قیمت 136 روپے سے بڑھ کر 180روپے ہو گئی ہے۔ پچھلے آٹھ ماہ میں آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت اکثر سبزیوں کی ایکسپورٹ کم ہوئی، اسی لیے مقامی مارکیٹ...
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سونے کی قیمت میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 22 ڈالر کے اضافے سے 3074 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2380 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 23ہزار 380روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2041 روپے بڑھ کر 2لاکھ 77ہزار 246روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
عیدالفطر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے جس کی وجہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر چالیس سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 7 ڈالر 24 سینٹ سے کم ہو کر 5 ڈالر 84 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ڈیز ل 60 سینٹ سستا ہوا ہے، پاکستان میں مارکیٹ ذرائع کے مطابق موجودہ عالمی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 3 روپے 18 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 3...
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جمعرات کو بھی برقرار رہا۔ سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں، گذشتہ 8ماہ میں آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 2.48 ارب ڈالر تک پہنچنے اور آئی ایم ایف ریویو مشن کی مثبت رپورٹ پر قرض پروگرام کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گھٹتی ہوئی قیمتوں، اوورسیز پاکستانیوں کی ماہ رمضان المبارک میں ترسیلات زر کی آمد بڑھنے اور آنے والے مہینوں میں انفلوز کی امیدوں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 06 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 70 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 743 روپے 27 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 87 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 909 روپے 88 پیسے اور قطری...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء) روپیہ کی قدر میں کمی، ڈالر کی قیمت 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھنے، غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم کم ہونے اور ڈالر کی طلب میں اضافہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان پھر سے بے قابو ہونا شروع ہو گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے روز ڈالر کی قیمت 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔ جنوری 2023 کے بعد پہلی مرتبہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت سوا 280 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع...
کراچی: آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر سے قرض کی اگلی قسط کے اجراء میں تاخیر، فروری میں 12ملین ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 45 فیصد گھٹنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو دوبارہ ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 282روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 06پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن اس دوران سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے ڈالر نے یوٹرن لیتے ہوئے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 21 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 71 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 743 روپے 35 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 85 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 909 روپے 02 پیسے اور قطری ریال کی...
اسلام آباد: پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سال 2029 تک 5.53 ارب ڈالر کی مارکیٹ متوقع ہے۔ اسٹیٹسٹا ٹریول اینڈ ٹورازم پاکستان رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی سفری اور سیاحتی مارکیٹ 2025 میں 4 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کرے گی، جو اس شعبے کی مضبوط معاشی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ صنعت 6.75 فیصد سالانہ شرح سے ترقی کرتے ہوئے 2029 تک 5.53 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جو طویل مدتی ترقی کی نشاندہی کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’’پیکیج ہالیڈیز‘‘ سب سے بڑا حصہ ڈالیں گی، جس کی مالیت 2025 میں 1.92 ارب ڈالر ہوگی، جو منظم سفری تجربات کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتی ہے۔ سال 2029 تک، پیکیج...
پائی نیٹ ورک کوائن، جو حالیہ دنوں میں کرپٹو مارکیٹ میں شامل ہونے والی نئی کرنسی ہے، پیر کے روز 10.46 فیصد کمی کے ساتھ 1.41 ڈالر پر آ گیا۔ یہ کمی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یو ایس کرپٹو ریزو قائم کرنے کی خبر سامنے آئی۔ اس اعلان کے باوجود کرپٹو مارکیٹ میں کوئی مثبت رد عمل دیکھنے کو نہیں ملا۔ کوائن سوئچ مارکیٹ ڈیسک کا کہنا ہے کہ یو ایس کرپٹو ریزرو کے قیام کی خبر پر مارکیٹ کا ردعمل منفی رہا کیونکہ سرمایہ کار یہ امید کر رہے تھے کہ امریکی حکومت کرپٹو میں نئی سرمایہ کاری کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق...
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے 1 ارب ڈالر کی قسط دینے سے پہلے کیا مطالبات رکھ دیے؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 06 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 65 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 89 پیسے رہی۔ مزید پڑھیے: چین نے پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی...
کراچی: پاکستان کو درپیش 29.85 ارب ڈالر کی قلیل مدتی ادائیگیوں کے دباؤ، ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے چیلنجز کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ تیکنیکی مذاکرات ختم ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہونے اور وزیرخزانہ کی اگلی قسط منظور ہونے امید کی خبر سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے کی کمی سے 279 روپے 56 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس کے...
کراچی: برآمدات میں کمی، بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور گذشتہ 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 6.33 فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں خام تیل کی گرتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10پیسے کی کمی سے 279روپے 56پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 279 روپے 76 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 6 پیسے کی کمی سے 279 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بینکنگ، مائننگ اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے پانچ معاہدوں، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک بار پھر 21 ملین ڈالر کے اضافے اور آئی ایم ایف کے تیکنیکی مشن کے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ مارچ کے پہلے ہفتے...
کراچی: زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر مستحکم رہی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بینکنگ، مائننگ اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے پانچ معاہدوں، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک بار پھر 21 ملین ڈالر کے اضافے اور آئی ایم ایف کے تیکنیکی مشن کے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں آئی ایم ایف کے دوسرے مشن کی آمد اور معیشت کا جائزہ...
کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ونے سے نئی عالمی قیمت 2940 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی، جس سے قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 700 روپے پر آگئی۔ مزید پڑھیں؛ سونا مہنگا ترین ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کا نیا ریکارڈ قائم اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار 660 روپے کی سطح پر آگئی۔...
پاکستان میں سونے کی قیمت جمعرات کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 24 قیراط سونا فی تولہ ایک ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 9 ہزار روپے تک پہنچ گیا جو ملکی تاریخ میں اب تک کا سب بڑا اضافہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹس کم ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا اسی طرح 24 قیراط سونا فی 10 گرام 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار 917 روپے کا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مشترکہ نرخوں کے مطابق22 قیراط سونے کی قیمت بھی 242,849 روپے فی 10 گرام زیادہ بتائی گئی۔ مزید پڑھیے: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے بین الاقوامی...
کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا،انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 8 پیسے کا ہے۔
کراچی: آج بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈیمانڈ سپلائی متوازن ہونے سے ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔ مثبت معاشی اشاریوں، گزشتہ 7 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 56 فیصد بڑھنے، وزیر خزانہ کی دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات، سعودی عرب سے ایک سال تک موخر ادائیگیوں پر ماہانہ 10کروڑ ڈالر مالیت کا خام تیل فراہم کرنے جیسے عوامل کے باعث بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈیمانڈ سپلائی متوازن ہونے سے ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی، تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی پیشقدمی...
اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 564 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 13 ہزار 653 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 7 کروڑ 52 لاکھ 18 ہزار 15 روپے مالیت کے 34 کروڑ 85 لاکھ 3 ہزار 860 شیئرز کا لین دین ہوا۔ دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز...
کراچی: پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ، برآمدات میں چیلنجز کی وجہ سے اس کی محدود پیمانے پر نمو اور بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری رہی لیکن اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے نیچے آگئے، اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔ عالمی بینک کی پاکستان میں شعبہ جاتی بنیادوں پر شراکت داری کے تحت 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان، 4ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے جیسے مثبت...
کراچی: ترکیہ کے ساتھ باہمی تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کے شعبہ جاتی معاہدوں، حکومت کی جانب سے نج کاری پلان پر عمل درآمد اور آئی ایم ایف کے پاکستانی معیشت اور اصلاحات پروگرام پر اعتماد کے اظہار سے جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مہنگا ہوگیا۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی، ترسیلات زر 3ارب ڈالر تک محدود رہنے اور معیشت میں زرمبادلہ کی طلب کو دونوں مارکیٹوں نے نظرانداز رکھا۔ برآمدات میں بتدریج اضافے اور مثبت معاشی سینٹی منٹس کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے...
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔
کراچی(کامرس رپورٹر)جمعرات کو انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی تیزی رہی۔انٹربینک میں ڈالر5پیسے بڑھ کر279.30روپے رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 4پیسے بڑھ کر281.10روپے کا ہو گیا۔
کراچی: زرمبادلہ کے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ معیشت میں اصلاحات اور مطلوبہ شرائط پر پیشرفت کے نتیجے میں آئی ایم ایف جائزہ ممکنہ طور پر بہتر ہونے اور نجکاری حکمت عملی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک بار پھر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے تجاوز کر گیا۔ اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔ عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے اور بیرونی ادائیگیوں...
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا۔
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کار اپنے سرمائے کو ڈی ویلیوایشن سے محفوظ بنانے کے لیے سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالر اضافے کے ساتھ 2868 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس عالمی اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نمایاں رہے، جہاں بدھ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 5300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی...
کراچی: زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاک سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61ارب ڈالر کے معاہدوں، سعودی عرب کی پاکستان کے لیے 1ارب 20کروڑ ڈالر کے موخر ادائیگیوں کی سہولت پر تیل فراہم کرنے کے عندیے اور زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی شرط پوری ہونے سے آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 279روپے سے نیچے آگئے، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا۔ اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے...
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ غیرملکی ٹریژری ادارے ٹریس مارک کی شرح سود میں کمی کے باعث غیرملکیوں کی مارکیٹ ٹریژری بلوں سے سرمائے کے انخلا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی کے تناظر میں فروری کے دوران ڈالر 280روپے کی سطح تک پہنچنے کی پیشگوئی، بیرونی ادائیگیوں کے لیے ریگولیٹر کی زرمبادلہ کی خریداری سرگرمیوں اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 279روپے سے بھی تجاوز کرگئے، انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک موقع پر 09پیسے کی کمی سے 278روپے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری 2025ء) ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، امریکی کرنسی کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت کئی ماہ بعد 279 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ پیر کے روز ناصرف انٹربینک بلکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کے روز ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 279روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09پیسے کے اضافے سے 280روپے 88پیسے کی سطح پر...
اسلام آباد: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024ء کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں. تاہم دسمبر 2024ء میں اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں...
یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024ء کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں. تاہم دسمبر 2024ء میں اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت...
کراچی: معاشی بہتری کی توقعات اور ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیاں رکنے سے زررمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں طلب گھٹنے سے کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 278روپے 66پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ اس دوران سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 278روپے 87پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09پیسے کی کمی سے 280روپے 82پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
کراچی: بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث جمعے کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 27کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی، افراط زر کی شرح میں کمی کے تناسب سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی سے جنوری میں غیرملکیوں کی مارکیٹ ٹریژری بلوں سے 3کروڑ 85لاکھ ڈالر کے سرمائے کے انخلا جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو ایک بار پھر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی دیکھی گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 17پیسے کی کمی سے 278روپے 55پیسے...
شرح سود میں متواتر کمی کے رحجان سے غیرملکیوں کی جنوری میں مارکیٹ ٹریژری بلوں سے 38.5ملین ڈالر کے انخلا اور غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے اپنے منافع کو زرمبادلہ کی صورت میں منتقلی کے رحجان کے باعث بدھ کو بھی ڈالر کی پیشقدمی برقرار رہی۔ نئے امریکی صدر کی تبدیل ہونے والی پالیسیوں سے عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے، بیرونی ادائیگیوں کے لیے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے اور معیشت میں درآمدی نوعیت کی طلب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر اثرانداز رہیں۔ مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے پاکستان کے لیے 1ارب ڈالر کا قرضہ ملنے کی اطلاعات سمیت دیگر مثبت معاشی اشاریوں کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر...
کراچی(کامرس رپورٹر)منگل کوانٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں تیزی رہی۔انٹر بینک میں منگل کو ڈالر22پیسے کی تیزی سے 278.63روپے کی سطح سے بڑھکر 278.85روپے پر پہنچ گئیجبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں7پیسے کے اضافے سے281.24 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر2.07روپے کے اضافے سے 292.02 روپے ہو گئی اسی طر ح1.67روپے کی تیزی سے برطانوی پائونڈکی قدر345.87روپے ہو گئی۔
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی اور روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف اٹھاتے ہی نئی امریکی پالیسیوں سے عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے، پاکستان میں خدمات فراہم کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع اور ڈیویڈنڈ کی اپنے ملکوں میں منتقلی کا حجم بڑھنے اور گذشتہ 6ماہ میں 114فیصد کے اضافے سے 1.215ارب ڈالر کی ترسیل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سمبھالتے ہی چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ڈیوٹی ٹیرف بڑھانے کی پالیسی اختیار کرنے، مقامی ریگولیٹر کی خریداری...
کراچی : انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 6 پیسے کی کمی سے 278 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 60 پیسے مہنگا ہوکر 289.95 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1.24 روپے مہنگا ہوکر 344.20 روپے ،یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 76.55 روپے ،سعودی ریال 5 پیسے اضافے سے 74.80 روپے کا ہوگیا۔ ...
کراچی: پیر کو انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔ پہلی ششماہی میں غیرملکی سرمایہ کاری 20فیصد بڑھنے، جون 2025 تک 20 کروڑ ڈالر مالیت کا پانڈا بانڈز کے اجرا کے فیصلے، چند ماہ میں سعودی عرب سے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری ڈیل مکمل ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں عمرہ زائرین اور بیرون تعلیم کی غرض سے جانے والے طلباء کی ڈیمانڈ کے باعث ڈالر کی قدر 281 روپے سے تجاوز کرگئی۔ کرنٹ اکاؤنٹ گذشتہ 6ماہ میں 1ارب 20کروڑ ڈالر سرپلس ہونے اور پہلی ششماہی میں ترسیلات زر کا حجم...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2025ء) ڈالر کی اونچی اڑان شروع، قیمت 281 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی، مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر مزید گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔ پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 278روپے 65پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آغاز پر...
کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز اچھا رہا اور 100 انڈیکس میں 909 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 181 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخر میں انڈیکس 115,272 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس مثبت تبدیلی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور مارکیٹ میں خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملا ہے۔ دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ ڈالر 11 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 60 پیسے پر آ گیا، جس سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔