Express News:
2025-08-08@19:16:03 GMT

ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں مسلسل بہتری

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

کراچی:

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی ہے، جمعہ کو بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سمندر مقیم پاکستانیوں کی جولائی میں ترسیلات زر کی آمد 7.4فیصد بڑھنے، سستے خام تیل کے درآمدی معاہدے اور مختلف ممالک کی پاکستان میں شعبہ جاتی بنیادوں پر متوقع سرمایہ کاری جیسے مثبت عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی بہ نسبت روپیہ بہتر رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 285روپے سے بھی نیچے آگئے۔

ٹیرف میں رعایت سے امریکا کے ساتھ تجارتی روابط بڑھنے، ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف تسلسل سے کارروائیوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

اس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 34پیسے کی کمی سے 282روپے 21پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 09پیسے کی کمی سے 282روپے 46پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی سپلائی میں بہتری کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کی کمی سے 284روپے 90پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈالر کی کی قدر

پڑھیں:

قومی کرکٹر اسامہ میر مسلسل نظر انداز ہونے پر مایوس

پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر نے انگلینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے امکان پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اور ملک سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور غور کریں گے۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ اسپنر نے حال ہی میں ووسٹرشائر کائونٹی کرکٹ کلب سے تین سالہ ٹی ٹوئنٹی معاہدہ کیا ہے، وہ 2026 میں غیرملکی کھلاڑی جبکہ 2027 سے مقامی پلیئر کے طور پر کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے۔

ایک انٹرویو میں اسامہ میر نے کہا کہ کرکٹر کا کام کرکٹ کھیلنا ہے، اگر کسی بھی ملک سے اعلیٰ سطح پر کھیلنے کا موقع ملے تو وہ انکار نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں مسلسل نظر انداز کیے جانے پر انھیں افسوس ہے اور وہ صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر غیر یقینی کا شکار نہیں رہنا چاہتے، اگر بیرون ملک معیاری کرکٹ کے مواقع میسر ہوں گے تو وہ ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ اسامہ میر پاکستان کی جانب سے 12 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی پرواز جاری
  • ٹرمپ کے 50فیصد ٹیرف نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو ہلا دیا، سرمایہ کاروں کے 50ارب ڈالر ڈوب گئے
  • ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو ہلا دیا، سرمایہ کاروں کے 50 ارب ڈالر ڈوب گئے
  • سونےکی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے
  • ڈالر کے ریٹ پر قابو پانے کی سرکاری کوششیں ناکام‘ملک میں کرنسی کی قلت
  • ایران سے تجارت اور چینی کا بحران
  • قومی کرکٹر اسامہ میر مسلسل نظر انداز ہونے پر مایوس
  • پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری