Express News:
2025-08-08@08:30:14 GMT

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل متعارف کرادیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

اوپن اے آئی نے ایک نیا اور زیادہ طاقتور چیٹ جی پی ٹی ماڈل ’چیٹ جی پی ٹی 5‘ متارف کرادیا ہے۔

اوپن اے آئی کی جانب سے اسے سب سے زیادہ ذہین، تیز اور مفید ماڈل قرار دیا گیا ہے، جسے آبجیکیٹو اور حقیقی دنیا کے مسائل کے حل میں بہتر جوابدہی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 

یہ ماڈل کے جوابات جی پی ٹی 40 کے مقابلے میں تقریباً 45٪ کم غلطیاں کرتا ہے اور اوپن اے آئی 03 کے مقابلے میں تقریباً 80٪ کم غلطیاں کرتا ہے۔ 

یہ "Unified system" ہے جو خود فیصلہ کرتا ہے کہ کب جلد جواب دینا ہے اور کب طویل مدتی جواب کی ضرورت ہے۔ اس کے پاس سوچ و بچار کے لیے الگ "thinking mode" بھی ہے۔ اس کے علاوہ ویب ایپ، گیمز اور کوڈنگ میں یہ ماڈل نمایاں مقام رکھتا ہے۔

مزید برآں لکھائی میں بھی اس کا شعری اور تخلیقی انداز بہتر ہوا ہے۔ صحت سے متعلق سوالات میں زیادہ محتاط اور معاون مواصلت فراہم کرتا ہے اور ہالوسینیشن کے امکانات کم کرتا ہے۔ 

صارفین اب مختلف ٹولز سے چیٹ جی پی ٹی کو مربوط کر سکتے ہیں اور اپنی ٹیمپلیٹس، شخصیات یا سوالی انداز کا اختیار رکھ سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی اوپن اے ا ئی کرتا ہے

پڑھیں:

بانیٔ اور بشریٰ بی بی پر سختیاں بڑھائی جا رہی ہیں: بیرسٹر سلمان صفدر

بیرسٹر سلمان صفدر—فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ بانیٔ اور بشریٰ بی بی پر سختیاں بڑھائی جا رہی ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں آج ہم نےدرخواست دی کہ ہم اوپن ٹرائل کے بغیر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، عدالت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اوپن ٹرائل کے تقاضے پورے ہوں گے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ توشہ خانہ کیس ایک منفرد کیس ہے، یہ جب ہائی کورٹ میں جاتا ہے تو کیس ہی نہیں لگتا، آج جج صاحب نے جب کارروائی شروع کی تو صرف مجھے اندر جانے کی اجازت ملی، نہ میڈیا کو نہ فیملی کو داخلے کی اجازت ہے۔

ججز کےخلاف مہم چلانے والوں کو پکڑا جانا چاہیے، وکیل پی ٹی آئی سلمان صفدر

پی ٹی آئی وکیل نے یہ بھی کہا کہ پچھلے پندرہ سولہ مہینوں سے ملک میں جو کچھ چل رہا ہے اس کے خلاف سپریم کورٹ میں بار بار درخواستیں آئیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اوپن ٹرائل کا طریقہ کار واضح بتایا ہے، عدالت نے آج ہمارے مؤقف کے ساتھ اتفاق کیا، یہ اوپن ٹرائل نہیں، یہ ٹرائل ہائی کورٹ کے احکامات کے منافی چل رہا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ باہر وکلاء کو کیوں روک رہے ہیں؟ عدالت نے آج بغیر کارروائی کے سماعت ملتوی کی، اگر یہ اوپن نہیں ہو گا تو ہم عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن کی پوری ٹیم کو اجازت ہے لیکن وکلاء کو اجازت نہیں، بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر سختیاں بڑھائی جا رہی ہیں، بانی نے آج خود عدالت کو کہا کہ سلمان اکرم راجہ میرے فوکل پرسن ہیں، انہیں آنے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5 پیش کردیا، سب سے جدید اے آئی ماڈل مفت دستیاب
  • پہلے سے کہیں زیادہ ذہین چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن کیا انسانوں کو نوکری سے نکال دے گا؟
  • کشمیر میں کتابوں پر پابندی عائد کرنے سے حقائق مٹ نہیں سکتے، میرواعظ عمر فاروق
  • خاتون ہراسانی کیس: سی ای او کے الیکٹرک نے 25 لاکھ جرمانہ جمع کرادیا
  • ہم غزہ کے بارے مزید انتظار نہیں کر سکتے، اقوام متحدہ
  • سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے خاتون ہراسانی کیس میں عائد 25 لاکھ کا جرمانہ جمع کرادیا
  • بانیٔ اور بشریٰ بی بی پر سختیاں بڑھائی جا رہی ہیں: بیرسٹر سلمان صفدر
  • قومی کرکٹر اسامہ میر مسلسل نظر انداز ہونے پر مایوس
  • ایف بی آر کا بڑا اقدام: آن لائن خریداری پر سیلز ٹیکس کٹوتی کا نیا نظام متعارف کرادیا