پنجاب میں معذور افراد کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
لاہور:
محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے ’’اسِسٹو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئر‘‘ موبائل ایپلیکیشن کا اجرا کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل ویژن کے تحت ’’افراد باہم معذوری‘‘ کے لیے موبائل ایپلیکیشن سہولت اب ایک کلک پر! وہیل چیئر سمیت معاون آلات اب گھر کی دہلیز پر دستیاب ہوں گے۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر ایپ کا اجرا کر دیا جس سے معاون آلات کی فراہمی میں آسانی ممکن ہوگی۔
ایپ کے ذریعے افراد باہم معذوری گھر بیٹھے وہیل چیئر و دیگر آلات کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ افراد باہم معذوری https://play.
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے افراد باہم معذوری کو بااختیار بنانا ہمارا مشن ہے، پنجاب حکومت افراد باہم معذوری کو سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔
افراد باہم معذوری گوگل پلے اسٹور سے موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کر سکتے ہیں، فیلڈ افسران بھی ایپ کے ذریعے درخواستوں کی رجسٹریشن و مانیٹرنگ کر سکیں گے۔
محکمہ سوشل ویلفیئر نے فیلڈ افسران کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور عوام کو آگاہی دینے کی ہدایت کر دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افراد باہم معذوری سوشل ویلفیئر
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔