2025-11-07@09:48:04 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«سپیکر کا کہنا تھا»:
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق لاہور(ممتاز نیوز)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین مکافاتِ عمل کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں ترقیاتی سکیموں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا آج اُن کا کوئی نام نہیں لے رہا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت سازش کے تحت ختم کی گئی ، ان کی حکومت ختم کرکے ملک کی ترقی کا پہیہ روکا گیا، 2017 سے2023 تک ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے گیا، وہ چیف جسٹس جو فرعون بن کر بیٹھا تھا آج اُس کا کوئی نام نہیں لیتا۔ سیاسی مخالفین...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا ہے کہ سنا ہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے، جو دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کرلیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے اراکین تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں تو بطور اسپیکر سب کا خیال رکھتا ہوں، تحریک آبھی گئی تو ان کے اپنے لوگ ساتھ نہیں دیں گے، مطمئن ہوں اور بطور سپیکر میرا کردار سب کے سامنے ہے۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کی فضا قائم ہوئی ہے،...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی ٹیم ورک سے ملی مگر ہدایات نوازشریف کی تھیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف مسلح افواج کے سربراہوں کی مشاورت سے فیصلے کررہے تھے،مسلح افواج نے اپنے جذبے سے بھارت کو عبرتناک شکست دی ہے۔ یادرہے کہ اس سے قبل وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کیخلاف آپریشن کو ن لیگ کے قائد اور صدر میاں نواز شریف نے ڈیزائن کیا تھا۔ میکسیکن نیوی کا جہاز بروکلین پُل سے ٹکرا گیا،2 افراد ہلاک، متعدد زخمی مزید :
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف سے ملاقات میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انسولین بنانے کے لیے درکار خام مال کی بیرون ملک سے درآمد کرکے مقامی سطح پر انسولین بنانے کی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم انسولین کی مقامی پیداوار کو بڑھائے گا اوراس ضروری دوائی کے لیے دوسرے ممالک پر انحصار کو کم کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب: شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لیے مفت انسولین کی فراہمی کا منصوبہ کیا ہے؟ اس پر ڈنمارک کے سفیر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت پاکستان میں انسولین کی پیداوار کے...
لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت ایک پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج سے بجلی کے نرخوں میں کمی ہوگی اور مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آئے گی۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا...
اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ دیا ہے اور اب وزیراعظم شہباز شریف کا کام ہے کہ وہ مشاورت کریں۔ایک نجی ٹی سے انٹرویو میں صاحبزا دہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں رمضان سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گی۔صاحبزدا حامد رضا کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں سیاسی محاذ پر ناکامیوںاور امن و امان کی صورتحال پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مذاکرات کی خواہش ہے نہ ہی دور دور تک مذاکرات کا امکان ہے۔ ہم جلسوں، جلوسوں اور...
اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نےکہا ہےکہ اس سال حج کے حوالے سے بہترین انتظامات کیےگئے ہیں، ڈالر کے ریٹ کے تناسب سے خطے ہی نہیں دنیا کا سستا حج کرانے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزارت مذہبی امور جتنا سستا حج پیکج آفر کررہی ہے اتنا دنیا بھر میں کہیں سستا نہیں ہے۔ چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ہر حاجی کو اس کے معاون سے متعلق علم ہوگا، اس سال حج کے اخراجات کم اور سہولیات زیادہ ہوں گی، کم از کم 10 لاکھ 50 ہزار سے 11 لاکھ 75...
نجی ٹی وی سے گفتگو میں حکومتی رہنما کا کہنا تھا کہ دونوں کمیٹیاں اسپیکر قومی اسمبلی نے نہیں بنائی، حکومتی کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن کمیٹی بانی چیئرمین عمران خان نے بنائی، وہ ایک سہولت کار کا کردار ضرور ادا کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کرنے کا مقصد دراصل عمران خان کی رہائی ہے۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران اپنے اسیر رہنماؤں کا نام لے کر ان کی رہائی کے لیے حکومت کو سہولت کاری کرنے کا کہا تھا۔ انہوں نے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز بھی ایک گھنٹہ 39 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میںکا شروع ہوا۔اجلاس میں بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلئے اپوزیشن نے گذشتہ روز بھی ایوان میں احتجاج کیا اور سپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر نعرے لگائے۔ اجلاس میں محکمہ لائیوسٹاک و ڈیریز سے متعلقہ سوالوں کے جوابات دیے جانے تھے تاہم محکمہ کے وزیر اور سیکرٹری کی اس موقع پر ایوان میں عدم موجودگی پر پارلیمانی سیکرٹری کے جوابات دے رہے تھے، اس پر اپوزیشن کے چیف وہپ رانا شہباز کی جانب سے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزیر اور محکمہ کے سیکرٹری کی عدم موجودگی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا...
