عدالتی فردِ جرم کے مطابق بولٹن نے ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل حساس نوٹسز جن میں امریکی اور غیر ملکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کی تفصیلات اور خفیہ انٹیلیجنس رپورٹس شامل تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی نیوز چینل فاکس نیوز نے ایک عدالتی فردِ جرم کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ہیکرز نے امریکہ کے سابق مشیرِ قومی سلامتی جان بولٹن کے ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر لی ہے، جس میں خفیہ اور حساس معلومات موجود تھیں۔ تسنیم نیوز کی بین‌الاقوامی رپورٹ کے مطابق فاکس نیوز کی ویب‌ سائٹ نے جمعرات کے روز لکھا کہ
ایرانی ہیکرز نے بولٹن کے ای میل ہیک کرنے کے بعد انہیں طنزیہ انداز میں مونچھوں والے کہہ کر مخاطب کیا، اور انہیں کامیابی کی دعا دیتے ہوئے یہ دھمکی دی کہ وہ ان خفیہ دستاویزات کو شائع کریں گے جو ان کے بقول بولٹن کے نجی ای میل سے حاصل کی گئی ہیں۔

یہ معلومات جان بولٹن کے گھر کی تلاشی کے عدالتی حکم سے منسلک فردِ جرم سے حاصل ہوئی ہیں، جس کا فاکس نیوز ڈیجیٹل نے جائزہ لیا ہے۔ جان بولٹن جو اپریل 2018 سے ستمبر 2019 تک امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر رہے، اکتوبر 2025 میں 18 الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں 8 الزامات حساس دفاعی معلومات کے غیرقانونی افشا اور 10 الزامات ان معلومات کے غلط استعمال یا ذخیرے سے متعلق ہیں۔ بولٹن نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ عدالتی فردِ جرم کے مطابق بولٹن نے ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل حساس نوٹسز جن میں امریکی اور غیر ملکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کی تفصیلات اور خفیہ انٹیلیجنس رپورٹس شامل تھیں۔

یہ نوٹس انہوں نے اپنے ذاتی ای میل اکاؤنٹ کے ذریعے اپنی بیوی اور بیٹی کو بھیجے، حالانکہ ان دونوں کو ایسی خفیہ معلومات تک رسائی کی اجازت نہیں تھی۔ جولائی 2021 میں، بولٹن کے ایک معاون نے ایف بی آئی کو اطلاع دی کہ ایران نے ان کے ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ بولٹن کی ٹیم نے کہا کہ وہ ای میلز کو حذف کر رہے ہیں تاکہ ہیکرز مزید حساس معلومات تک نہ پہنچ سکیں۔ چند ہفتے بعد بولٹن کے معاون کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس کا عنوان تھا، نیا پاس ورڈ۔ اس میں لکھا تھا شاید آپ نہیں چاہیں گے کہ ایف بی آئی جان بولٹن کے لیک شدہ ای میلز کا مواد دیکھے، خاص طور پر ان کی حالیہ بریت کے بعد۔

یہ ہیلری کلنٹن کے ای میل اسکینڈل کے بعد سب سے بڑی رسوائی ہو سکتی ہے، مگر اس بار قصہ ریپبلکنز کا ہوگا، دیر ہونے سے پہلے ہم سے رابطہ کریں۔ اگست 2021 میں اسی اکاؤنٹ سے ایک اور ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ٹھیک ہے جان، جیسا تم چاہتے ہو، تمہاری کتاب The Room Where It Happened کے حذف شدہ حصے ہم شائع کر دیتے ہیں۔ نیک تمنائیں۔ ستمبر 2025 میں ایف بی آئی کے ذریعے بولٹن کے گھر کی تلاشی کے دوران ایسے دستاویزات برآمد ہوئے جن پر خفیہ (Classified) کا نشان موجود تھا، جن میں تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں (Weapons of Mass Destruction) سے متعلق حوالہ جات بھی شامل تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جان بولٹن کے فاکس نیوز کے ای میل تک رسائی

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم