ہمارے سیاسی مخالفین مکافاتِ عمل کا شکار ہیں: اسپیکر ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
لاہور(ممتاز نیوز)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین مکافاتِ عمل کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں ترقیاتی سکیموں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا آج اُن کا کوئی نام نہیں لے رہا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت سازش کے تحت ختم کی گئی ، ان کی حکومت ختم کرکے ملک کی ترقی کا پہیہ روکا گیا، 2017 سے2023 تک ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے گیا، وہ چیف جسٹس جو فرعون بن کر بیٹھا تھا آج اُس کا کوئی نام نہیں لیتا۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف ملک کی بہتری کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، ہمارے سیاسی مخالفین مکافاتِ عمل کا شکار ہے، انہی لوگوں نے2018 میں بیگم گلثوم نواز کے خلاف غیر اخلاقی باتیں کی گئیں، انہوں نے ہماری قیادت کا مذاق اڑایا۔
ایاز صادق نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف کے لیے وعدوں سے روگردانی کی انہوں نے ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ہماری قیادت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، موجودہ الیکشن کے بعد ملک پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے اور پاکستان کے خلاف جنگ شروع کر دی جس کا ہماری مسلح افواج نے عوام کی طاقت سے بھر پور جواب دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عمل کا شکار ایاز صادق
پڑھیں:
مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، علامہ راشد سومرو
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی نے کہا کہ علماء دین کے سپاہی اور ملت کے رہبر ہیں، دولت یا دباؤ سے خریدے نہیں جا سکتے، چند روپیوں کے عوض علماء کے ضمیر خریدنے کا خواب دیکھنے والے خود ذلت و رسوائی کا شکار ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی بات کرنے والے دراصل خود قومی دھارے سے کٹے ہوئے ہیں کیونکہ دینی مدارس ہی اصل قومی دھارا ہیں جو صدیوں سے ایمان، اخلاق اور خدمت خلق کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے حکمران مغرب کی خوشنودی کے لیے اپنی تہذیب، مذہب اور نظریاتی اساس سے کٹتے جارہے ہیں، لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ خود کو دینی و قومی دھارے میں شامل کریں۔
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، قوم کا اعتماد ہمیشہ علمائے کرام اور دینی اداروں پر قائم رہے گا۔ پنجاب میں علماء کرام کو 25 ہزار روپے دینے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران کن قوتوں کے اشارے پر علماء کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء دین کے سپاہی اور ملت کے رہبر ہیں، دولت یا دباؤ سے خریدے نہیں جا سکتے۔ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ چند روپیوں کے عوض علماء کے ضمیر خریدنے کا خواب دیکھنے والے خود ذلت و رسوائی کا شکار ہوں گے۔