2025-05-17@19:47:49 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«ایٹمی توانائی ایجنسی»:
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ بھارتی وزیر دفاع اور میڈیا نے پروپیگنڈا کیا تھا کہ انڈیا کے میزائل حملے میں پاکستان کی کیرانہ ہلز میں جوہری تنصیب کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد سے تابکاری ہورہی ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے عالمی ایٹمی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کے حوالے سے اقدامات کرے، اُن کا مطالبہ سختیوں اور پابندیوں کیلیے تھا۔ عالمی ایجنسی نے بتایا کہ اُن کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران یہ ثابت ہوئی کہ بھارتی حملوں میں پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات محفوظ رہی ہیں۔ ایجنسی نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے...
اسلام آباد/نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دیتے ہوئے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کی تمام ایٹمی تنصیبات محفوظ رہیں، پاکستان کی جوہری تنصیبات سے کوئی تابکاری خارج نہیں ہوئی بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے میزائل حملوں کے دوران پاکستان کی میزائل تنصیبات مکمل محفوظ رہیں اور پاکستانی جوہری تنصبات سے تابکاری خارج نہیں ہوئی.(جاری ہے) بھارتی حکومت نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کونقصان پہنچنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا لیکن...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز میں ابھرتی ٹیکنالوجیز کے دور میں ایٹمی پھیلاو کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس ہوئی جس میں اقوام متحدہ، روس، چین، امریکہ،کینیڈا اور یورپی اداروں کے ماہرین اور دانشوروں نے شرکت کی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور تعاون کے تسلسل پر یقین رکھتا ہے، جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سنٹر فار انٹرنیشنل سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد نے ’’ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے دور میں نیوکلیئر ڈیٹرنس‘‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جس میں دنیا بھر سے سکالرز اور ماہرین نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کا مقصد عالمی سٹرٹیجک مسائل پر تعمیری بات چیت کو فروغ دینا اور پاکستان کے پالیسی نقطہ نظر کو شیئر کرنا تھا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے اور کانفرنس کے پہلے دن کلیدی خطبہ دیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کو...
امریکا میں پہلی بار کمرشل ری ایکٹر میں جوہری ایندھن افزودگی 5 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے مطابق کہ کمرشلی امریکن ری ایکٹر میں 5 فیصد سے زیادہ افزودہ جوہری ایندھن کو تابکاری شعاعوں سے ایکسپوز کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر کا دورہ پاکستان کیوں؟ انرجی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ افزودگی کی سطح جوہری ایندھن کو زیادہ دیر تک چلنے اور بجلی کی بڑھتی ہوئی سطح پر کام کرنے کی اجازت دیتی ہے، اس سے ممکنہ طور پر پورے ملک میں جوہری پاور پلانٹس میں اضافی بجلی پیدا ہوگی۔ کمرشل نیوکلیئر ری ایکٹر عام طور پر ایسے ایندھن پر کام کرتے ہیں جس میں 3 فیصد سے 5 فیصد...

’یہ کووڈ کے دوران ہوا آئندہ ایسا نہیں ہوگا‘، چیئرمین پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن پی اے سی اجلاس میں پیش
اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور ایف بی آر کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے 2 پیراز پیش کیے گئے۔ آڈٹ حکام کے مطابق مالی سال 2023-24 میں ایک ارب 15 کروڑ روپے کی خریداریوں میں بےضابطگی ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین نے اجلاس کو بتایا کہ کے۔2 پاؤر پلانٹ کو آپریشنل رکھنے کے لیے ہنگامی طور پر اسپیئر پارٹس کی خریداری کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کے سرکاری افسران زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف اجلاس میں پی اے سی کے چیئرمین نے پوچھا کہ وزارت...