ایران اور روس کے چھوٹے نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تعمیر کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق محمد اسلامی اور لیکاشیف کے درمیان ملاقات باہمی اعتماد کے ماحول میں ہوئی جو روساٹم اور ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے درمیان تعاون کی خصوصیت ہے۔ ارنا کے مطابق، ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ 21 ستمبر کو ماسکو پہنچے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری ملکیت کی حامل روسی کمپنی Rosatom نے اعلان کیا ہے کہ تہران اور ماسکو نے ایران میں چھوٹے نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تعمیر میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت کی یادداشت پر بدھ کو ماسکو میں ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد سلامی اور Rosatom کے سی ای او لیکا شیف کے درمیان ملاقات کے بعد دستخط کیے گئے۔ ایران اور روس کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت میں ایران میں اس اسٹریٹجک منصوبے کے نفاذ کے لیے مخصوص اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ اور Rosatom کے سی ای او نے پرامن ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے جاری منصوبوں اور امید افزا امکانات اور ایجنڈوں پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹ کے مطابق محمد اسلامی اور لیکاشیف کے درمیان ملاقات باہمی اعتماد کے ماحول میں ہوئی جو روساٹم اور ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے درمیان تعاون کی خصوصیت ہے۔ ارنا کے مطابق، ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ 21 ستمبر کو ماسکو پہنچے، جس کا مقصد روسی حکام سے ملاقات اور گفتگو اور روس میں عالمی ایٹمی ہفتہ کی تقریبات سے خطاب کرنا تھا۔
سفر کے آغاز میں محمد اسلامی نے کہا تھا کہ ایران اور روس عالمی ایٹمی ہفتہ کے ضمنی پروگراموں کے دوران تعاون کو فروغ دینے کے لیے دستاویزات کا تبادلہ اور دستخط کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو کے سفر کے دوران ہم معاہدہ کرنے والے فریقین کے کارخانوں کا دورہ کریں گے اور سائنسی اور تحقیقی اداروں میں جائیں گے اور تحقیقی اور تعلیمی تعاملات اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ماسکو میں ارنا کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے میں روس کی طرف سے آٹھ جوہری پاور پلانٹس کی تعمیر متوقع ہے، جن میں سے چار بوشہر میں ہیں اور معاہدے کے مطابق ایران کو اگلے پاور پلانٹس کی تعمیر کا اعلان روس کی طرف کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے دوسرے حصے پر عمل درآمد کے لیے ضروری مذاکرات اور مطالعہ مکمل ہو چکے ہیں، پاور پلانٹس کی تعمیر کے لیے زمین کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔
ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ اس سے قبل ان ایٹمی پاور پلانٹس کی تعمیراتی جگہوں کے دورے کئے جا چکے ہیں، معاہدے پر مذاکرات ہو چکے ہیں اور اس ہفتے دستخط ہونے والے معاہدے کے ساتھ، یہ خود بخود ڈیزائن، انجینئرنگ اور ضمنی اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک آپریشنل قدم میں داخل ہو جائے گا۔ اس سے قبل، 17 جنوری 2025 کو، کریملن میں ایرانی اور روسی صدور کے درمیان بات چیت کے بعد، Rosatom کے سی ای او نے کہا تھا کہ آج ہمارے ایرانی ساتھیوں اور شراکت داروں نے چھوٹے ایٹمی پاور پلانٹس کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور بڑے پاور پلانٹس کے لیے ایک نئی سائٹ بنانے پر زور دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران کی ایٹمی توانائی پاور پلانٹس کی تعمیر مفاہمت کی میں ایران کے درمیان کے مطابق اور روس کے لیے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
امریکا نے ہنگری کو روسی توانائی خریدنے کی ایک سالہ رعایت دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا نے ہنگری کو روسی تیل اور گیس کی خریداری پر عائد پابندیوں سے ایک سال کے لیے استثنیٰ دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہنگری کو یہ رعایت مخصوص شرائط کے تحت دی گئی ہے۔
اہلکار کے مطابق ہنگری نے تقریباً 600 ملین ڈالر مالیت کی امریکی قدرتی گیس خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس پیش رفت کو امریکا اور ہنگری کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون، خصوصاً امریکی قدرتی گیس کی خریداری پر بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین جنگ کے بعد روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، تاہم ہنگری کو اس فیصلے سے عارضی طور پر مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔