پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ پر بڑا بریک تھرو
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
لاہور:
پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین پاور شیئرنگ کے حوالے سے بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پاور شیئرنگ کےمعاملات طے پاگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کردیے، جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافی امور پر حل نکل آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے 30 ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ایک بار پھر ہامی بھرلی ہے۔ پنجاب حکومت کے محکمہ قانون میں لا آفیسرز کی بھرتیوں میں بھی پیپلز پارٹی کو شیئر دینے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں پی پی کے ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن پارٹی کے
پڑھیں:
پاکستان افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل جمعرات کو استنبول میں ہوگا، جس میں پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح وفد شرکت کرے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وفد میں اعلیٰ عسکری حکام کے ساتھ دفتر خارجہ کے سینئر افسران بھی شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے اس مرحلے میں دوحہ اور استنبول میں ہونے والے سابقہ ادوار کے نتائج پر تفصیلی غور کیا جائے گا، جبکہ پاکستان ایک بار پھر افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیے جانے کے معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھائے گا۔
پاکستان کی جانب سے مذاکرات کے دوران سرحدی دراندازی کی روک تھام اور دونوں ممالک کے درمیان ایک جامع سیکورٹی معاہدے کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ترکیہ اور قطر اس مذاکراتی عمل میں ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ کل شروع ہونے والے اس تیسرے دور کا میزبان ترکیہ ہوگا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ان مذاکرات کو خطے میں امن، استحکام اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے اہم موقع کے طور پر دیکھ رہا ہے، تاہم اسلام آباد واضح کر چکا ہے کہ دہشت گردی اور سرحدی خلاف ورزیوں کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔