یمن میں سعودی، امریکی اور صہیونی جاسوسی عناصر کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
مشترکہ جاسوسی نیٹ ورک کے کئی ارکان کی گرفتاری اور نیٹ ورک کے خاتمے کے بعد یمن کے المسیرہ ٹی وی نے اس نیٹ ورک کے ایک سعودی رکن مجدی محمد حسین کے اعترافات کے بعض حصے نشر کیے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے حامی یمن اسلامی کیخلاف سرگرم مجدی محمد حسین نامی سعودی جاسوسی نیٹ ورک کے ایک رکن نے اپنے اعترافات میں کہا ہے کہ وہ ملک میں کیمروں کے ذریعے مختلف عمارتوں اور مقامات کی شناختی و معلوماتی مہمات انجام دیتا رہا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے خفیہ اداروں کے درمیان قائم ایک مشترکہ جاسوسی نیٹ ورک کے کئی ارکان کی گرفتاری اور نیٹ ورک کے خاتمے کے بعد یمن کے المسیرہ ٹی وی نے اس نیٹ ورک کے ایک سعودی رکن مجدی محمد حسین کے اعترافات کے بعض حصے نشر کیے۔ ان اعترافات میں اس کی خفیہ سرگرمیوں کے نئے پہلو سامنے آئے ہیں۔ اس نے تفتیش کے دوران تسلیم کیا کہ وہ ملک کے اندر مخصوص عمارتوں اور تنصیبات کی نگرانی اور فلم بندی کے مشن انجام دیتا رہا ہے۔ مجدی محمد حسین نے اپنے اعترافات میں بتایا کہ جاسوسی نیٹ ورک کے سربراہ مجھے مختلف مقامات پر بھیجنے کے احکامات دیتا تھا تاکہ میں وہاں جا کر نگرانی اور معلوماتی سروے انجام دوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے کہا جاتا تھا کہ گاڑی میں نصب کیمرہ آن کروں یہ کیمرہ موڈِم اور بجلی کے منبع سے جڑا ہوتا تھا تاکہ تصاویر براہِ راست (لائیو) ان تک منتقل ہوں۔ وہ مزید کہتا ہے کہ انہیں ہدایت تھی کہ تمام آلات کو اس نظام کے تحت چلاؤں جسے وہ ‘مکمل سازوسامان کا نظام’ کہتے تھے۔ پھر مجھے حکم دیا جاتا کہ گاڑی کو بند کرکے وہاں سے کچھ فاصلے پر چلا جاؤں۔ بعض مشنز میں وہ مجھے گاڑی میں ہی رہنے اور تقریباً دس سے بیس منٹ انتظار کرنے کو کہتے، جبکہ بعض مواقع پر ہدایت دیتے کہ فوراً وہاں سے نکل جاؤں۔ اس نے اپنے افسرِ رابطہ اور نگران افسر سے رابطے کے طریقۂ کار کے بارے میں کہا کہ وہ ہمیشہ GPS نقشے کے ذریعے مجھے درست مقام بھیجتا تھا، حتیٰ کہ گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ بھی طے کرتا تھا۔ کبھی وہ مجھ سے کہتا کہ تھوڑا آگے بڑھ جاؤ، کیونکہ وہ خود براہِ راست تصاویر دیکھ رہا ہوتا تھا اور تمام حرکات کا تعاقب کرتا تھا۔
یاد رہے کہ یمن کی وزارتِ داخلہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے خفیہ اداروں کے درمیان قائم ایک مشترکہ جاسوسی نیٹ ورک کے متعدد عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس نیٹ ورک کے آپریشن روم کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ جاسوسی نیٹ ورک کے
پڑھیں:
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور گرپتونت سنگھ پر حملےکی سازش، نئے چشم کشا حقائق سامنے آگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور نیویارک میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جنہوں نے امریکا، کینیڈا اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والے سفارتی بحران کی وجوہات کو مزید واضح کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ اداروں کا خیال ہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منصوبہ بندی بھارت کی اعلیٰ ترین سطح پر کی گئی تھی، جس میں وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ کے حکام اس بات پر حیران رہ گئے کہ بھارتی حکام کس طرح ایک امریکی شہری کو نیویارک میں قتل کرنے کی ہدایت دے سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق بھارت جیسے ملک سے، جس کے ساتھ امریکا خصوصی تعلقات قائم رکھنے کی کوشش کرتا رہا ہے، ایسی کارروائی کی توقع نہیں تھی۔
اسی طرح کینیڈین حکام نے بھی اپنی تحقیقات میں نتیجہ اخذ کیا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے پیچھے بھارتی ریاستی عناصر ملوث تھے۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکومت اس بات پر بھی تشویش میں مبتلا ہے کہ وہ اپنے اُن شہریوں کی جانوں کا تحفظ کیسے یقینی بنائے جنہیں بھارت اپنے مفادات کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔