نیشنل کانفرنس کشمیری عوام کو دھوکہ دے رہی ہے، محبوبہ مفتی
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
بڈگام میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی کو اقتدار سنبھالے ایک سال گزرنے کے باوجود مفت گیس، مفت بجلی اور مفت راشن سمیت اس کے انتخابی وعدوں میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کشمیری عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اور انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذراائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے بڈگام میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی کو اقتدار سنبھالے ایک سال گزرنے کے باوجود مفت گیس، مفت بجلی اور مفت راشن سمیت اس کے انتخابی وعدوں میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کی جگہ دوسری پارٹی لے لیتی ہے اور لوگوں کو یقین دلایا جاتا ہے کہ حالات بدل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے نیشنل کانفرنس بجلی کے میٹر لگانے کی مخالفت کر رہی تھی اور دعویٰ کر رہی تھی کہ وہ انہیں دریا میں پھینک دیں گے۔ انہوں نے 200یونٹ مفت بجلی کا وعدہ کیا، غریب گھرانوں کے لیے مفت گیس کا وعدہ کیا اور مفت راشن کی بات کی۔ ان وعدوں کا کیا ہوا؟ پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ این سی ریزرویشن سے متعلق ناانصافی کے مسائل کو حل کرنے میں بھی ناکام رہی ہے اور اس یقین دہانی سے بھی پیچھے ہٹ گئی ہے کہ گھاس چرائی پر بنائے گئے کسی بھی گھر کو منہدم نہیں کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ نے کہا رہی ہے
پڑھیں:
کپواڑہ، بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو آج علی الصبح ضلع کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو آج علی الصبح ضلع کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ قابض بھارتی فوجیوں نے علاقے میں تلاشی آپریشن گزشتہ روز(جمعہ) شروع کیا تھا۔ یاد رہے کہ بھارت نے کالے قانون ”آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ“ کے تحت فورسز کو آزادی کی جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کو قتل کرنے اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں کا نشانہ بنانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ بے لگام بھارتی فورسز اہلکاروں نے 1989ء سے اب تک 96 ہزار 4 سو 76 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ آج تک کسی بھی مجرم بھارتی فوجی کو سزا نہیں دی گئی۔