Daily Mumtaz:
2025-11-09@08:35:11 GMT

جنرل ساحر شمشاد مرزا 18 ویں اور آخری (CJCSC) ہوں گے

اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT

جنرل ساحر شمشاد مرزا 18 ویں اور آخری (CJCSC) ہوں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) ہوں گے جو 27 نومبر 2025ء کو اپنی ملازمت کی مقررہ مدت پوری کریں گے۔

آئین میں 27ویں ترمیم کے نتیجے میں، ان کے بعد کوئی CJCSC نامزد نہیں کیا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 7 چیئرمینوں کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے مقرر کیا تھا یا انہوں نے ان کے تحت خدمات انجام دیں۔

ذرائع نے ہفتے کے روز دی نیوز کو بتایا کہ جنرل مرزا اس عہدے پر اپنے 3 سال مکمل کر رہے ہوں گے جبکہ مرحوم جنرل اقبال خان سب سے طویل عرصے تک CJCSC رہے جنہوں نے 3 سال اور 344 دن تک یہ عہدہ سنبھالا۔

ریٹائرڈ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اس عہدے پر صرف 50 دن گزارے، جنہوں نے کم ترین مدت تک یہ عہدہ سنبھالا کیونکہ وہ اسے قائم مقام چارج کے طور پر سنبھال رہے تھے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کو وزیراعظم شہباز شریف نے مقرر کیا تھا جبکہ جنرل شمیم عالم، جنرل جہانگیر کرامت، جنرل پرویز مشرف، جنرل خالد شمیم وائیں، جنرل اشفاق پرویز کیانی، جنرل راشد محمود اور جنرل زبیر حیات محمود کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے مقرر کیا تھا یا انہوں نے اپنے متعلقہ دورِ ملازمت میں ان کے تحت خدمات انجام دیں۔

پہلے CJCSC جنرل محمد شریف تھے جنہیں اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1 مارچ 1976ء کو مقرر کیا تھا۔ ایڈمرل محمد شریف اور ایڈمرل افتخار احمد سروہی نیوی سے تھے جبکہ پاکستان ایئر فورس (PAF) سے صرف ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان نے بطور CJCSC خدمات انجام دیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مقرر کیا تھا

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نےوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے حکمران اتحاد کا حصہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سی ای سی کے اجلاس کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا تاہم وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان میں ہونے کی وجہ سے باکو سے ویڈیو لنک پر صدارت کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کی روشنی میں 27 ویں ترمیم پر غور ہوگا اور پیپلز پارٹی کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کی صورت میں 27 ویں ترمیم کا مسودہ کل سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

قبل ازیں 27 ویں ترمیم کی تجاویز پر حکمران اتحاد میں ڈیڈ لاک کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا جمعے کو شیڈول اجلاس  ملتوی کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات
  • آذربائیجان میں یومِ فتح کا پریڈ، طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
  • وزیراعظم شہباز شریف نیوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
  • وزیراعظم شہباز شریف نےوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
  • پاکستان برونائی سے دفاعی، عسکری تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے: جنرل ساحر شمشاد
  • چیئرمین سی جے سی ایس سی کا برونائی کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی، سلطانِ برونائی سے ملاقات