ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے، خواجہ نافع 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی، کرس گرین 46 اور کپتان ایلکس روز 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، محمد شہزاد اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان نے
پڑھیں:
پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ہانگ کانگ سکسز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے جورک وین نے 40 رنز بنائے جب کہ عبد اللہ بیومی اور کپتان جارڈن مورس ایک، ایک رن بنا سکے جبکہ بلکی سمجمن اور یتھن جان بالترتیب 26 اور 29 رنز کے ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 3 وکٹ اپنے نام کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان 3.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنا کر میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ اوپننگ بیٹر عبد الصمد نے 10 گیندوں میں 6 چھکوں کی بدولت 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع 36 رنز بنا سکے جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 2 گیندوں میں 2 چھکوں کی بدولت 12 رنز بنائے۔