ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
ہانگ کانگ سکسز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے جورک وین نے 40 رنز بنائے جب کہ عبد اللہ بیومی اور کپتان جارڈن مورس ایک، ایک رن بنا سکے جبکہ بلکی سمجمن اور یتھن جان بالترتیب 26 اور 29 رنز کے ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 3 وکٹ اپنے نام کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان 3.
وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع 36 رنز بنا سکے جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 2 گیندوں میں 2 چھکوں کی بدولت 12 رنز بنائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہانگ کانگ سکسز: عباس آفریدی کی طوفانی نصف سینچری سے پاکستان کی فاتحانہ شروعات
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے کپتان عباس آفریدی کی دھواں دار نصف سینچری کی بدولت کویت کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی۔ مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 124 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پاور ہٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ عباس آفریدی نے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز بنائے، جن میں ایک چوکا اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
مزید پڑھیں: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر
خواجہ نافع اور محمد شہزاد نے پاکستان کو برق رفتار آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 2 اوورز میں 34 رنز جوڑے۔ شہزاد 14 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد میدان میں آئے عباس آفریدی نے آتے ہی میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
پاکستان نے 5 اوورز میں 95 رنز بنا لیے، اور آخری 2 اوورز میں 67 رنز درکار تھے۔ عباس آفریدی نے یاسین پٹیل کے اوور میں لگاتار چھکے لگا کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ وہ 11 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
اختتامی لمحات میں شاہد عزیز نے 5گیندوں پر 23 ناقابلِ شکست رنز (3 چھکے اور ایک چوکا) بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، جبکہ خواجہ نافع 25 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
مزید پڑھیں: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کا یکم نومبر سے آغاز، پاکستان اور انڈیا ایک ہی گروپ میں شامل
اس سے قبل کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 123-2 رنز بنائے۔ میٹ بھوسار 14 گیندوں پر 41 اور عثمان پٹیل 9 گیندوں پر 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے ایک وکٹ 13 رنز کے عوض حاصل کی، جبکہ دیگر باؤلرز مہنگے ثابت ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان عباس آفریدی کویت نصف سینچری ہانگ کانگ سکسز