Nawaiwaqt:
2025-11-08@10:12:00 GMT

عبدالصمد کی جارحانہ اننگز، پاکستان کی سیمی فائنل میں انٹری

اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT

عبدالصمد کی جارحانہ اننگز، پاکستان کی سیمی فائنل میں انٹری

ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو جنوبی افریقا نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔پاکستان نے 103 رنز کا ہدف عبدالصمد کی 10 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز کی اننگز کی بدولت 3.

5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔عبدالصمد نے اپنی جارحانہ اننگز میں 8 چھکے لگائے، خواجہ نافع 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان عباس آفریدی 2 گیندوں پر 2 چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے دوسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہانگ کانگ سکسز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستانی کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز اسکور کیے۔ اس اننگز میں جُورک وین نے 40 رنز بنائے جبکہ یَتھن جان اور بلکی سمجمن بالترتیب 29 اور 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3.5 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بناکر میچ اپنے نام کیا۔ اوپنر عبدالصمد نے 10 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور نمایاں رہے۔
وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع نے 36 رنز بنائے جبکہ کپتان عباس آفریدی نے دو گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 12 رنز اسکور کیے اور پاکستان نے با آسانی میچ جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
  • ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • ہانگ کانگ سکسز، عبدالصمد کی جارحانہ اننگز، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
  • ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے دوسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
  • ہانگ کانگ سکسز: بارش نے بھارت کو شکست سے بچالیا، پاکستان کیخلاف 2 رنز سے فتح
  • جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 270 رنز کا ہدف
  • پاکستانی ٹاپ آرڈر پھر ناکام، فخر، بابر اور رضوان 5 اوورز میں ہی پویلین لوٹ گئے