مودی کی ایما پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں پیش پیش افغان میڈیا کے جھوٹ کا بھی پردہ چاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ افغان میڈیا اور سوشل میڈیا ہینڈلز کی جانب سے حالیہ دنوں میں پھیلائی گئی پاکستان مخالف مہم مکمل طور پر جھوٹ، فریب اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جعلی مواد پر مشتمل ہے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق، افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فوج پر مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کے بے بنیاد الزامات لگائے۔
جھوٹے دعوے کے ساتھ ایک ویڈیو بھی گردش میں لائی گئی جس میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا۔تاہم، وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا بین الاقوامی میڈیا ادارے نے اس الزام کی کوئی تصدیق نہیں کی۔
سوشل میڈیا ویریفیکیشن ٹولز کے مطابق وائرل ویڈیو حقیقی فوٹیج پر مبنی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے۔
ترجمان وزارتِ اطلاعات کے مطابق، یہ جھوٹی مہم ایک سیاسی بیان سے شروع ہوئی جسے افغان اکاؤنٹس نے توڑ مروڑ کر مذہبی جذبات بھڑکانے کے لیے استعمال کیا عوامی ردعمل کے بعد، 14 گھنٹے کے اندر افغان اکاؤنٹ نے خود اعتراف کیا کہ ویڈیو اے آئی سے تیار کردہ تھی۔
وزارت نے مزید کہا کہ افغان سوشل میڈیا نیٹ ورکس مسلسل پاکستان مخالف مواد شائع کر کے مذہبی جذبات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
بھارتی اثر و رسوخ کے تحت، افغان میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز پاک فوج اور ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دشمن عناصر کی منفی پروپیگنڈا مہم کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔
مودی کی ایماء پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں پیش پیش افغان میڈیا کے جھوٹ کا بھی پردہ چاک
وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان میڈیا کی پاکستان مخالف جعلی اور گمراہ کن خبروں کا پول کھول دیا
فریب پر مبنی افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فوج پر مساجد کی ہے حرمتی کا بے بنیاد… pic.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان مخالف افغان میڈیا سوشل میڈیا
پڑھیں:
نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے، طارق فضل چوہدری
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کو ملنے والی عزت دشمن کو ہضم نہیں ہورہی۔
انہوں نےکہا کہ اسلام آباد پولیس کے خلاف آزاد کشمیر کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کا منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنا ہماری ذمے داری ہے، دشمن جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو فنڈنگ کررہا ہے۔ نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔
طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ دھیرکوٹ باغ اسپتال میں زخمی اہلکار کو لے جانے والی گاڑی پر حملے کی وڈیو کو منفی انداز میں پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 5 رکنی کمیٹی کو مظفرآباد بھیجا، ہم نے تحریری معاہدہ کیا، ہم دل سے کشمیریوں کی عزت کرتے ہیں جسے کم نہیں کیا جاسکتا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جعلی اور پرانی وڈیوز کو سوشل میڈیا پر ڈرامائی انداز میں پیش کرکے اسلام آباد پولیس کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ ہر خبر اور واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہیں، باغ اسپتال کی وڈیوز میں راولپنڈی کا اسپتال بتایا گیا۔