data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ڈیجیٹلائزیشن اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ ایک اور تاریخی مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد محفوظ ڈیجیٹل انٹیگریشن کے ذریعے نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے ایک ہی دن میں کارپوریٹ بینک اکائونٹ کھولنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔یہ شراکت داری ایس ای سی پی کے حالیہ تعاون جو موبی لنک مائیکروفنانس بینک، ایزی پیسہ بینک اور رقمی اسلامی ڈیجیٹل بینک کے ساتھ ہوا تھا، پر مبنی ہے اور یہ پاکستان میں مکمل طور پر ڈیجیٹل اور سٹارٹ اپ کے لیے سازگار کاروباری ماحولیاتی نظام بنانے کی جانب ایک اور قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔یس ای سی پی کے جاری ’’پیپر ٹو پلیٹ فارم‘‘ تبدیلی کے اقدام کے تحت دستخط کیے گئے اس ایم او یو کا مقصد نئی شامل کی گئی کمپنیوں کو رسمی مالیاتی چینلز تک فوری رسائی فراہم کرنا ہے۔ایس ای سی پی کے ای زیڈ فائل (eZfile) سسٹم اور مشرق بینک کے آن بورڈنگ پلیٹ فارم کے درمیان انٹیگریشن ریئل ٹائم کارپوریٹ ڈیٹا ویریفکیشن کو فعال کرے گی جس سے اکا?نٹ کھولنے کے عمل کو تیز، زیادہ شفاف اور محفوظ بنایا جا سکے گا۔اس معاہدے پر کمشنر ایس ای سی پی مظفر احمد مرزا اور سی ای او مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ محمد ہمایوں سجاد نے چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید اور دونوں تنظیموں کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کیے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس ای سی پی

پڑھیں:

انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کی اختتامی تقریب، 76 ارب روپے مالیت کے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط

ایکسپو سینٹر کشمیر مارکی میں چار روزہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس(پائیمک) کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر بحری امور جیند انوار چوہدری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں وائس چیف آف نیول اسٹاف اور کمانڈر کراچی کے علاوہ دیگر نیول افسران بھی شریک ہوئے۔ اختتامی تقریب میں پائیمک میں شریک ملکی وبین الاقوامی اسٹالز ہولڈر کو شیلڈز دی گئیں۔

اس موقع پر کمانڈر کراچی محمد فیصل عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا سیکینڈ ایڈیشن بھی بلو اکنامی کی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوا ہے۔  پائمک میں آف شور ، فشریز ، میری ٹائم سکیورٹی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پائمک میں 37 مفاہمتی یاداشت کے معاہدے ہوئے جن کی مالیت 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہے۔ پائمک میں بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو گورنمنٹ کے ذریعے اہم  معاہدے ہوئے  اور پاکستان کی بلو اکنامی کو بڑھانے میں عالمی مندوبین نے اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل سمندر سے جڑا ہے، پائیدار "بلیو گروتھ" معیشت کی نئی سمت ہے۔ سمندر پاکستان کی تجارت اور موسمیاتی لچک کا محور بن رہا ہے جبکہ پائمیک 2025، پاکستان کے میری ٹائم وژن کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی کے بیڑے میں دو نئے جہاز شامل کیے گئے اور تین مزید جلد شامل ہوں گے۔ پہلی نجی فیری سروس کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے اور پائیدار سمندری سفر کی سمت اہم قدم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی بلو اکنامی کے ذریعے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔  پاکستان کی بحری تجارت کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا عزم ہے۔ پاکستان کی بحری تجارت کی شرح 5 ماہ میں 60 فیصد بڑھی ہے۔

پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا گرین زون میں آغاز
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کے 50ارب ڈوب گئے
  • پولیس ’’15‘‘ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ نے طلبہ کی ڈیجیٹل حاضری کے نظام کا افتتاح کردیا
  • انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس اختتام پزیر، 76 ارب روپے کے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
  • انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کی اختتامی تقریب، 76 ارب روپے مالیت کے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
  • ڈیجیٹل بینک کا کارپوریٹ اکاؤنٹ ایک دن میں فعال کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کا سفر: پہلی بار گوگل کروم بک کی اسمبلی لائن کاافتتاح
  • پاکستان، ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط