ایکسپو سینٹر کشمیر مارکی میں چار روزہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس(پائیمک) کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر بحری امور جیند انوار چوہدری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں وائس چیف آف نیول اسٹاف اور کمانڈر کراچی کے علاوہ دیگر نیول افسران بھی شریک ہوئے۔ اختتامی تقریب میں پائیمک میں شریک ملکی وبین الاقوامی اسٹالز ہولڈر کو شیلڈز دی گئیں۔

اس موقع پر کمانڈر کراچی محمد فیصل عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا سیکینڈ ایڈیشن بھی بلو اکنامی کی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوا ہے۔  پائمک میں آف شور ، فشریز ، میری ٹائم سکیورٹی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پائمک میں 37 مفاہمتی یاداشت کے معاہدے ہوئے جن کی مالیت 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہے۔ پائمک میں بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو گورنمنٹ کے ذریعے اہم  معاہدے ہوئے  اور پاکستان کی بلو اکنامی کو بڑھانے میں عالمی مندوبین نے اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل سمندر سے جڑا ہے، پائیدار "بلیو گروتھ" معیشت کی نئی سمت ہے۔ سمندر پاکستان کی تجارت اور موسمیاتی لچک کا محور بن رہا ہے جبکہ پائمیک 2025، پاکستان کے میری ٹائم وژن کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی کے بیڑے میں دو نئے جہاز شامل کیے گئے اور تین مزید جلد شامل ہوں گے۔ پہلی نجی فیری سروس کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے اور پائیدار سمندری سفر کی سمت اہم قدم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی بلو اکنامی کے ذریعے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔  پاکستان کی بحری تجارت کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا عزم ہے۔ پاکستان کی بحری تجارت کی شرح 5 ماہ میں 60 فیصد بڑھی ہے۔

پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کی میری ٹائم

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار