وزیراعلیٰ نے طلبہ کی ڈیجیٹل حاضری کے نظام کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کے روز ’’اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ریڈریس سسٹم‘‘ (ایس اے ایم آر ایس) کا افتتاح کیا جسے انہوں نے ’’ایک انقلابی تبدیلی لانے والا اور قومی سطح پر قابلِ تقلید ماڈل‘‘ قرار دیا جو تعلیم میں اصلاحات کے مرکز میں ٹیکنالوجی اور شواہد پر مبنی منصوبہ بندی کو رکھتا ہے۔ مقامی ہوٹل میں صوبائی سطح کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ایس اے ایم آر ایس پہلی مرتبہ سندھ یا پاکستان کے کسی بھی صوبے میں متعارف کرایا گیا ایسا جامع ڈیجیٹل نظام ہے جو طلبہ کی حاضری، اسکول کے بنیادی ڈھانچے، اساتذہ کی کارکردگی اور تعلیمی نتائج کو باہم جوڑتا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ صرف ایک مانیٹرنگ ٹول نہیں ہے بلکہ ایک ایسا نظام ہے جو ہمیں مفروضوں کے بجائے اعداد و شمار پر مبنی فیصلے کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ ہمیں ہمارے بچوں کے مسائل کی واضح شناخت اور فوری و مؤثر ردِعمل کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے زور دیا کہ ایس اے ایم آر ایس پہلے ہی 12 اضلاع کے 600 اسکولوں میں فعال ہو چکا ہے جبکہ یونیسیف کی معاونت سے شروع کردہ ایک منصوبے کے تحت مزید چار اضلاع میں اس کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام صرف غیر حاضری کی نگرانی کے لیے نہیں بلکہ طلبہ کے اسکول چھوڑنے کے خطرات کی پیش گوئی، ضروری اقدامات کی تجویز اور مجموعی اسکول نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس اے ایم آر ایس ایک ایسا ماڈل ہے جسے پورا پاکستان اپنا سکتا ہے۔ ہم اسے ایک نئی پالیسی کے ذریعے ادارہ جاتی شکل دے رہے ہیں تاکہ اس کی پائیداری، ملکیت اور سندھ کے تعلیمی نظمِ حکمرانی کے فریم ورک میں اس کے انضمام کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس اے ایم ا ر ایس نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔