کیمبرج کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے طلبہ کیلئے کیمبرج لرنر ایوارڈز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
کیمبرج نے سندھ اور بلوچستان کے طلبہ کے لیے کیمبرج لرنر ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے، جس کی تقریب بدھ کو کراچی میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ تھے۔
تقریب میں سندھ اور بلوچستان میں 106 سے زائد طلبہ کو غیر معمولی کارکردگی پر 120 ایوارڈز دیے گئے۔ کیمبرج آئی جی سی ایس ای، او لیول اور انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے امتحانات میں دنیا میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے 26 طلبہ اور سندھ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے 53 طلباء کو بھی اعزازت سے نوازا گیا۔
اس سال پاکستان بھر سے 317 طلباء نے غیر معمولی کارکردگی پر 355 ایوارڈز حاصل کیے۔ کیمبرج آئی جی سی ایس ای، او لیول اور انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے امتحانات میں 83 طلبہ کے ساتھ عالمی ایوارڈز میں سرفہرست رہا، 63 نے ٹاپ ان کنٹری ایوارڈز اور 11 ے ہائی اچیومنٹ ایوارڈز حاصل کیے۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے سندھ اور بلوچستان کے 26 طلبہ میں جعفر پبلک سکول کے عون محمد اسد ایڈیشنل میتھ (اضافی ریاضی)، جنریشن اسکول کے محمد آیان ندیم ایڈیشنل میتھ (اضافی ریاضی)، کراچی گرامر اسکول کے عبداللہ صدیق معاشیات، جنریشن اسکول کی روشن مہناز انگریزی زبان، جب کہ ہیپی ہوم اسکول کی ایلسا عرفان، بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کی ایمن، کراچی گرامر اسکول کی فارس احمد جمالی، فاؤنڈیشن پبلک سکول او لیولز کے حسام بن طارق، بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے مہد خلیل، فروبل ایجوکیشن سینٹر کے محمد سلمان، سینٹ مائیکل کانوینٹ اسکول کے محمد ایاز کاشف شامل ہیں۔
جنریشن اسکول کے محمد آیان ندیم، بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے محمد طلحہ طارق، کراچی گرامر اسکول کی ثنا نینسی، ہیپی ہوم او لیول اسکول کے سید محمد ہاشمی نے ریاضی کے نصاب ڈی میں، ڈیلسول دی ا سکول کے ہمدان محمد نے طبعیات، بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے ابراہیم طلال طبعیات، دی سیڈر اسکول PECHS کیمپس کی زویا اسفان نے انٹرپرائز، بے ویو اکیڈمی (کلفٹن کیمپس) کے ابصار احمد، دی لرننگ ٹری کی عنایہ شہزاد، بے ویو ہائی اسکول کے عبدالصمد، نکسر اسکول کی وریشہ فیصل اور بیکن ہاؤس اسکول کی زویا شیخ ریاضی (بغیر نصاب کے)، بیکن ہاؤس اسکول کی نور فاطمہ مطالعہ پاکستان، کراچی گرامر اسکول کی شانزے احمد اور نکسر کالج کی زارا عنایت نے عمرانیات کے مضمون میں ٹاپ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کراچی گرامر اسکول سندھ اور بلوچستان اسکول کی اسکول کے او لیول کے محمد
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔