سندھ حکومت کا بااختیار خواتین کی جانب ایک اور قدم , پنک اسکوٹی فیز 2 کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت خواتین کو پنک اسکوٹیز کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرنے جارہی ہے۔سندھ کے سینئر وزیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کو مفت ٹریننگ کے ساتھ مفت لائسنس بھی فراہم کیے جارہے ہیں. طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز کی فراہمی کا مقصد ان کو روزمرہ کے سفری مسائل سے نجات دلانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں.
الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے حصول کے لیے درخواستیں سندھ ورکرز ویلیفیئربورڈ کی ویب سائٹ پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
اہلیت کا معیار
رجسٹرڈ صنعت میں کام کرنا
عمر کی حد 20 سے 45 برس
20 فیصد اقلیتی کوٹہ مختص
انتخاب کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی
7 سال بائیک کو پاس رکھنے کی لازمی شرط
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 60 دن کی مہلت
درخواست کیسے جمع کروائیں؟
اہل خواتین ڈبلیو ڈبلیو بی ایس کے پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکتی ہیں. جمع کروائی گئی درخواستوں کی تصدیق ای او بی آئی/سیسی اور آجر کے سرٹیفکیٹ کے ذریعے کی جائے گی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پنک اسکوٹیز خواتین کو نے کہا کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا چیک پوسٹوں پر لرننگ لائسنس جاری کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک : اسلام آباد کی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے چیک پوسٹوں پر لرننگ لائسنس جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
آئی جی اسلام آباد پولیس کی ہدایت پر اب شہری دارالحکومت کی مختلف چیک پوسٹوں پر لرننگ لائسنس فوری حاصل کر سکیں گے۔ اس حوالے سے سٹی ٹریفک افسر حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم میں نیا قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوسرے مرحلے میں زیرو پوائنٹ، فیض آباد، جی فورٹین اور فارن آفس چیک پوسٹس پر سہولت والی گاڑیاں کھڑی ہوں گی جہاں سے پرمٹ ملے گا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ٹریفک حکام کے مطابق جو شہری بغیر لائسنس گاڑی چلا رہے ہوں گے انہیں موقع پر ہی پرمٹ دے دیا جائے گا۔ حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی اس مہم کے باعث اسلام آباد میں لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کی تعداد 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ جس سے سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر ہوا اور حادثات میں واضح کمی آئی ہے۔
حمزہ ہمایوں نے کہا کہ پولیس نے دو ہزار سے زیادہ ڈرائیوروں کے کاغذات چیک کیے۔ پہلے صرف 56 فیصد ڈرائیوروں کے پاس لائسنس تھا جو اب بڑھ کر 80 فیصد ہو گیا ہے۔ یعنی اب زیادہ تر گاڑیاں تربیت یافتہ افراد چلا رہے ہیں۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز