گلوکار عاصم اظہر نے نیا نام اور اپنا پہلا انڈیپنڈنٹ میوزک البم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنی 29ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے ایک خاص اعلان کیا ہے۔ عاصم نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک سب عاصم اظہر کو جانتے تھے اب ’عاصم علی‘ کو جانیں گے۔

عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا، ’’آج اپنی 29ویں سالگرہ پر میں آپ کو کسی خاص سے ملواتا ہوں۔ اب تک آپ عاصم اظہر کو جانتے تھے، اب عاصم علی سے ملنے کی باری ہے۔ میرا سچا اور حقیقی روپ۔‘

on my 29th birthday today, i want to introduce you to someone special.

Ab tak Asim Azhar ko jaante thay, ab Asim Ali se milne ki baari hai. My truest & realist form. Finally yours soon.

my 1st independent album / ASIM ALI / 24.NOV.2025

thank u for all the pyar & duayen.
love… pic.twitter.com/zbNrtXhzKh

— Asim Azhar (@AsimAzharr) October 29, 2025

اس ویڈیو میں عاصم اظہر کی والدہ کو بھی عاصم علی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں عاصم اظہر کی بچپن سے جوانی تک کی کئی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔

گلوکار نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کا پہلا آزاد (انڈیپنڈنٹ) البم ’ASIM ALI‘ کے عنوان سے 24 نومبر 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’’آپ سب کے پیار اور دعاؤں کے لیے دل سے شکرگزار ہوں۔ آپ سب سے ہمیشہ محبت رہے گی۔‘‘

عاصم اظہر کا شمار پاکستان کے مقبول ترین نوجوان گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد ہٹ گانے پیش کیے۔ مداحوں کو ان کے اس نئے نام اور نئے البم کے بارے میں جاننے کیلئے بےصبری سے انتظار ہے۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عاصم علی

پڑھیں:

چنوں دڑو میں آثار قدیمہ کی کھدائی کی 10ویں سالگرہ پر 2 تقریبات کا اہتمام

— تصویر بشکریہ رپورٹر

فرانسیسی سفارتخانے نے سندھ طاس کے فرانسیسی آثار قدیمہ کے مشن (MAFBI) کے تعاون سے 2 تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

مذکورہ تقریبات سندھ کے چنوں دڑو میں آثار قدیمہ کی کھدائی کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئیں جو کہ فرانسیسی و پاکستانی تعاون کی تاریخ میں ایک قابل ذکر سنگ میل ہے۔

پہلی کانفرنس ٹیکسلا انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی اینڈ سولائزیشنز (TIAC)، قائداعظم یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ TIAC کی کامل تنظیم اور بھرپور پروگرام کو اس سائنسی کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ اور پروفیسرز نے سلام پیش کیا۔

منگل کو منعقدہ دوسرے پروگرام میں پاکستانی اور فرانسیسی ماہرین کو ایک وسیع بحث کے لیے اکٹھا کیا۔ سیشن کا آغاز پاکستان میں فرانسیسی سفیر ایچ ای نکولس گیلی اور حکومت پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر امان اللّٰہ نے کیا۔

ایم اے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اورور ڈیڈیئر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نوادرات اور آثار قدیمہ کے تعاون سے چنوں دڑو میں ایک دہائی کی کھدائی میں دریافت ہونے والے نمونے پیش کی جبکہ ڈاکٹر مرجان مشکور نے حیاتیاتی تحقیق اور تربیتی پروگرامز کے بارے میں بتایا۔

متعلقہ مضامین

  • چنوں دڑو میں آثار قدیمہ کی کھدائی کی 10ویں سالگرہ پر 2 تقریبات کا اہتمام
  • میں حیران رہ گئی کہ وہ میرا نام کیسے  جانتے تھے، دیویا دتہ کی شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ
  • عاصم اظہر نے نیا نام اور پہلا انڈیپنڈنٹ میوزک البم متعارف کرانے کا اعلان کردیا
  • سجاد علی کے انکار کے بعد فلک شبیر کا بڑا اعلان، ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے مفت استعمال کی اجازت دیدی
  • میوزیکل ریئلٹی شو، گلوکار فلک شبیر نے اپنے گانوں سے متعلق حیران کن اعلان کردیا
  • عاصم اظہر کا انسٹاگرام پر ’’خدا حافظ‘‘ کا پیغام؛ مداحوں میں تشویش
  • عاصم اظہر نے پھر انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس کیوں ہٹا دیں؟
  • 25 سالہ ٹک ٹاکر کی اچانک موت، آخری فون کال پر کیا بات کی تھی؟
  • آج وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سالگرہ ہے