data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

الریاض( وسیم خان ) سعودی عرب کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت رانا اسلم یاسین کی جانب سے کنارا ریسٹورنٹ پر پارلیمانی سیکرٹری احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے رہنماؤں سمیت پارٹی کارکنوں نے شرکت کی بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی احسان الحق باجوہ کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ملکی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے مشترکہ کاوشوں سے آج ہماری معیشت مستحکم ہو چکی، اب ملک معاشی ترقی کی طرف بڑھے گا حکومت اوورسیز کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے احسان الحق باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسی تقریبات کمیونٹی کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ اوورسیز منعقد کرنے پر احسان الحق باجوہ نے رانا اسلم یاسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں موجودہ حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں تقریب سے خطاب کرتے میزبان رانا اسلم یاسین نے کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے ہمارا ملک محفوظ ہے اسی وجہ سے ہم آج باوقار قوم کہلاتے ہیں ہمیں ایک قوم بن کر اپنے ملک پاکستان اور اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے تاکہ ملک کو مضبوط کر سکیں تقریب سے رانا محمد اشرف ، طارق باجوہ اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پراحسان الحق باجوہ نے رانا اسلم یاسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

وسیم خان گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: احسان الحق باجوہ رانا اسلم یاسین کرتے ہوئے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی