2025 کون سے ہیں؟ پاکستانی ڈراموں کے بہترین گانے
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
پاکستانی ڈرامے نہ صرف اپنے دل چھو لینے والے موضوعات اور قدرتی اداکاری کے لیے مشہور ہیں، بلکہ ان کے شاندار موسیقی اور دل کو چھو جانے وال اوریجنل ساؤنڈ ٹریکس(او ایس ٹی ایس) بھی ان کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پاکستان کے ڈرامے نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی موسیقی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ 2025 میں کئی ڈراموں کے OSTs نے شائقین کو اپنے سروں میں باندھ لیا اور انہیں اپنے لذت انگیز اور دل کو چھونے والے گانوں سے مسحور کردیا۔
مری زندگی ہے تُوگلوکار: عاصم اظہر اور صابری سسٹرز(بیگم نفیسہ صابری اور بیگم قمرہ صابری)
شاعر: عاصم اظہر، ندیم بیگ، کمائل عباس
موسیقار: عاصم اظہر
مری زندگی ہے تُو نے اگرچہ ڈرامے کی کہانی کی وجہ سے کچھ تنقید کا سامنا کیا، لیکن اس کا OST ایک زبردست ہٹ ثابت ہوا۔ عاصم اظہر نے اس گانے کو اپنے انداز میں پیش کیا، جو شائقین کے دلوں کو جیتنے میں کامیاب رہا۔
م سے محبتگلوکار: عاصم اظہر اور قرات حیدر
شاعر و موسیقار: شجاع حیدر
م سے محبت کی کہانی اور OST دونوں ہی مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئے۔ اس گانے نے نہ صرف مقبولیت حاصل کی بلکہ ڈرامے کے فائنل ایپی سوڈ کے لیے ایک نیا ورژن بھی تیار کیا گیا۔
کھادا اے – شیرگلوکار: عارف لوہار اور فیصل کپاڈیا
شاعر و موسیقار: شجاع حیدر
شیر ڈرامے کی OST نے اس کے مزاج کو بہترین طریقے سے پیش کیا۔ عارف لوہار کی طاقتور آواز اور فیصل کپاڈیا کی نرم دھن نے اسے سال کے مقبول OSTs میں شامل کر دیا۔
او ہرجئی – پامالگلوکار: شاہد امین
شاعر: طاہر عباس
موسیقار: سعد سلطان اور شاہد امین
پامال ڈرامے کا OST او ہرجئی نہ صرف کہانی کے جذبات کو اجاگر کرتا ہے، بلکہ اس کے شاعرانہ الفاظ اور دلسوز دھن نے اسے سال کے بہترین OSTs میں شامل کر دیا۔
گزارشیں اور کردے کرم تُو – پرورشگلوکار، شاعر اور موسیقار: ثمر جعفری
پرورش کی OST گزارشیں اور کردے کرم تُو نے نوجوانوں اور خاندانوں کے درمیان محبت اور روحانیت کو اجاگر کیا۔ دونوں گانے مداحوں کے درمیان بے حد مقبول ہوئے۔
رنگریز میرے – سنوال یار پیاگلوکار: جاوید بشیر
شاعر: قمر نشاد
موسیقار: نوید نشاد
سنوال یار پیا کے OST نے جاوید بشیر کی طاقتور آواز کی بدولت ایک منفرد پہچان بنائی۔ یہ گانا ڈرامے کی شدت اور جذباتی پیچیدگی کو بہترین انداز میں پیش کرتا ہے۔
اقتدار OST
گلوکار : ارشمان خان اور فرخ مہرویشاعر : فاطمہ نجیب
موسیقار: ارشمان خان
اقتدار کی OST ایک طویل عرصے تک ریلس اور پلے لسٹس پر چھائی رہی۔ اس کی محبت بھری دھن اور گانے کی شدت نے اسے ایک مقبول ترین OST بنا دیا۔
اکھیاں – میں منٹو نہیں ہوںگلوکار و لکھاری: یاشل شاہد
پروڈیوسر: ایلکس شاہباز
اگرچہ میں منتو نہیں ہوں ڈرامے کی کہانی پر تنقید ہوئی، لیکن اس کا گانا اکھیاں مداحوں میں بہت مقبول ہوا۔ یاشل شاہد کی دلگداز آواز اور شاعری نے اس گانے کو دلوں میں جگہ دے دی۔
بنجرپن – جن کی شادی ان کی شادیگلوکار: نتاشا بیگ
شاعر و موسیقار: سامی خان
جن کی شادی ان کی شادی کا OST بنجرپن اپنے انوکھے ایری ویب ماحول کی وجہ سے مداحوں میں پسند کیا گیا۔ یہ گانا ڈرامے کے ہارر کامیڈی تھیم کے لیے بہترین تھا۔
ڈایانگلوکار و موسیقار: شانی ارشد
شاعر: ایس کے خالیش
ڈایان کے OST نے اپنے فلمی انداز کی وجہ سے خاص توجہ حاصل کی۔ اس کی منفرد موسیقی نے مداحوں میں خوب مقبولیت حاصل کی، خاص طور پر جب میوش حیات کے کردار کو دکھایا گیا۔
پاکستانی ڈراموں کے OSTs ہمیشہ سے ان کی مقبولیت کا اہم حصہ رہے ہیں، اور 2025 بھی اس سے مستثنیٰ نہیں تھا۔ ان گانوں نے نہ صرف کہانیاں زندہ رکھی بلکہ شائقین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بھی بنائی۔ ان OSTs نے یہ ثابت کیا کہ پاکستانی موسیقی ہمیشہ عالمی سطح پر تسلیم کی جاتی ہے اور ڈراموں کا حصہ بن کر یہ اور بھی دلکش ہو جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈرامے کی کی شادی کے لیے
پڑھیں:
ہانیہ عامر کی لکس ایوارڈز ویڈیو وائرل، ساتھی اداکاروں سے گلے ملنے پر صارفین میں تنازعہ
خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی لکس سٹائل ایوارڈ کے دوران ساتھی اداکاروں سے گلنے ملنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ہانیہ عامر نہ صرف ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی اداکاری اور شخصیت کے باعث مقبول ہیں، وہ مختلف کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں جبکہ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی نظر آ چکی ہیں۔حال ہی میں منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں ہانیہ عامر اپنے سپر ہِٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنیں، ایوارڈ تقریب میں ڈرامے کی پوری ٹیم موجود تھی کیونکہ اس ڈرامے کو متعدد کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل ہوئیں۔ہانیہ عامر نے تقریب کے دوران اپنی لکس اسٹائل ایوارڈ ٹرافی بھی وصول کی، اس موقع پر ان کے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ، توثیق حیدر اور نعیمہ بٹ بھی تقریب میں شریک تھے۔تقریب کے دوران ہانیہ عامر کی ملاقات توثیق حیدر سے ہوئی، جنہوں نے ڈرامے میں ان کے والد کا کردار ادا کیا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کی اداکاری کو سراہا اور ہانیہ عامر نے انہیں گلے بھی لگایا، اس کے علاوہ ایک وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ڈرامے میں ان کے شوہر کا کردار ادا کرنے والے اداکار فہد مصطفیٰ سے بھی گلے ملتے دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر یہ مناظر تنقید کی زد میں آ گئے، بعض صارفین کو ہانیہ عامر کا مرد ساتھی اداکاروں سے اس طرح گلے ملنا پسند نہ آیا اور انہوں نے اس پر مختلف تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا " تقریب میں کوئی مرد رہ تو نہیں گیا جسے ہانیہ نے گلے نہ لگایا ہو؟" جبکہ ایک اور صارف نے سوال اٹھایا " یہ کس ثقافت کی نمائندگی ہے؟"سوشل میڈیا پر جاری اس بحث کے باوجود ہانیہ عامر کی پیشہ ورانہ کامیابیاں اور مقبولیت بدستور برقرار ہیں۔