لکس اسٹائل ایوارڈ، ہانیہ عامر سال کی بہترین اداکارہ قرار
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سال 2025 کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈ 2025 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔
ایوارڈ کی تقریب میں عابدہ پروین نے عارفانہ کلام پیش کر کے سماں باندھا۔
A post common by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)
اداکار ہانیہ عامر کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں شاندار اداکاری پر سال کی بہترین اداکارہ ایوارڈ دیا گیا۔ دراصل انہیں عوام کی جانب سے زیادہ ووٹ ملنے کی وجہ سے فاتح قرار دیا گیا۔
حرا فیصل کو سال کی خوبصورت انفلوئنسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سوشل میڈیا کی وائرل جوڑی ریحان اور رابعہ ’رون اینڈ کوکو‘ کو گھر میں بیٹھ کر بہترین ویڈیوز تخلیق کرنے پر بہترین انفلوئنسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ڈی پی ورلڈ 20کے دستخطی بیلٹس نے کھلاڑیوں میں نئی دوڑ چھیڑ دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی(اسپورٹس ڈیسک )ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 سیزن 4 میں چار نمایاں بیلٹسس بہترین بیٹر ( ، سفید)، بہترین بالر)، سرخ (موسٹ ویلیوایبل پلیئر اور (نیلی )بہترین اماراتی کھلاڑی کی دوڑ باضابطہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔ چھ ٹیموں کے کھلاڑی ان باوقار اعزازات کے حصول کے لیے بھرپور مقابلے میں مصروف ہیں، جس سے ہر میچ کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ ایونٹ کے ابتدائی مراحل میں ہی شائقین سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، جن میں لیگ کی تاریخ کا پہلا سپر اوور بھی شامل ہے۔گلف جائنٹس کے اوپنر پاتھم نسانکا تین اننگز میں 204 رنز اور مسلسل تین نصف سنچریوں کی بدولت سبز بیلٹ پر مضبوطی سے براجمان ہیں۔ وہ 281 پوائنٹس کے ساتھ سرخ بیلٹ کی دوڑ میں بھی سب سے آگے ہیں، جو ٹورنامنٹ میں ان کی شاندار فارم کا ثبوت ہے۔افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی تین میچوں میں 9 وکٹوں کے ساتھ سفید بیلٹ کی دوڑ میں سرفہرست ہیں، جبکہ ڈیزرٹ وائپرز کے خزیمہ تنویر 154 پوائنٹس (50 رنز اور 6 وکٹیں) کے ساتھ نیلی بیلٹ کی قیادت کر رہے ہیں۔گزشتہ تین سیزنز میں یہ بیلٹس لیگ کی پہچان بن چکے ہیں جو ہر ایڈیشن کے بہترین کھلاڑیوں کو اعزاز اور 15 ہزار امریکی ڈالر انعام کے ساتھ نوازتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے چیمپئن (بلیک بیلٹ) کے لیے 7 لاکھ امریکی ڈالر اور رنرز اپ کے لیے 3 لاکھ امریکی ڈالر مختص ہیں۔