باکو(ویبڈیسک) پاکستانی فلموں کی عالمی سطح پر چوتھی بڑی کامیابی، ویلکم ٹو دی پنجاب نے باکو فلم فیسٹیول میں بہترین آڈینس ایوارڈ جیت لیا-

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فلم انڈسٹری نے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے رواں سال اپنی چوتھی بڑی کامیابی اپنے نام کر لی۔

آذربائیجان میں 7 سے 10 دسمبر 2025 تک منعقد ہونے والے باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں پاکستان نے بھرپور شرکت کی/

فیسٹول کے دوران تین پاکستانی فلموں کی خصوصی نمائش کی گئیں، فیسٹیول کے دوران پاکستان فلم ڈے کے موقع پر پیش کی جانے والی فلم ویلکم ٹو دی پنحاب نے بہترین آڈینس ایوارڈ اپنے نام کیا۔

اس فلم کے پروڈیوسر صفدر ملک جبکہ ہدایت کار شہزاد رفیق ہیں۔

پاکستانی وفد کے مطابق یہ ایوارڈ عالمی سطح پر پاکستانی سینما کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا ثبوت ہے، اس سے قبل بھی پاکستانی فلموں نے 2025 میں متعدد عالمی پلیٹ فارمز پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

اس سے قبل چین میں منعقد ہونے والے ایس سی او فلم فیسٹیول میں فلم نایاب نے بہترین جیوری کرٹک ایوارڈ جبکہ فلم دیمک نے بہترین ایڈیٹنگ ایوارڈ اپنے نام کیے۔

اسی طرح روس میں ہونے والے یوریشیا فلم فیسٹیول میں پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین کو بہترین پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فلم فیسٹیول میں

پڑھیں:

نصر ت ٹرسٹ کے زیراہتمام نصرت کمپلیکس ملیر میں معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ‘‘ونٹر فیسٹیول ‘‘سے ڈاکٹر رتنا دیوان ‘مفتی ابوبکر محی الدین ‘ابوقتادہ اور مفتی ابو طلحہ خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • لکس اسٹائل ایوارڈ، ہانیہ عامر سال کی بہترین اداکارہ قرار
  • پاکستانی فلم ویلکم ٹو پنجاب نے عالمی ایوارڈ جیت لیا
  • حملہ آور کو روکنے پر پاکستانی ڈرائیور جرمنی کا ہیرو قرار، اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا
  • پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے: سفیر پاکستان
  • پاکستانی ایم ایم اے فائٹرز کی عالمی سطح پرجذبہ، ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت کی دھوم
  • باکو: وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی او آئی سی کلچرل فیسٹیول’’ باکو کری ایٹو ویک ‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
  • خیبرپختونخوا کی دستک ایپ نے ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس ایوارڈ 2025 جیت لیا
  • ریاض میں بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی ایونٹ کا انعقاد، پاکستانی ماہرین کی شاندار شرکت
  • نصر ت ٹرسٹ کے زیراہتمام نصرت کمپلیکس ملیر میں معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ‘‘ونٹر فیسٹیول ‘‘سے ڈاکٹر رتنا دیوان ‘مفتی ابوبکر محی الدین ‘ابوقتادہ اور مفتی ابو طلحہ خطاب کررہے ہیں