Express News:
2025-12-11@05:03:00 GMT

پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے: سفیر پاکستان

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

واشنگٹن:

واشنگٹن ڈی سی میں سالانہ ونٹرنیشنل ایونٹ روایتی جوش و خروش سے منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر کے تقریباً ستر سفارتخانوں نے شرکت کی۔

اس رنگارنگ عالمی ثقافتی تقریب میں پاکستانی ثقافت کا رنگ سب سے نمایاں رہا، جس نے غیر ملکی شرکاء کی خصوصی توجہ حاصل کی۔

تقریب میں امریکہ میں سفیر پاکستان، رضوان سعید شیخ نے خصوصی شرکت کی اور پاکستان کے منفرد، وسیع اور دلکش ثقافتی ورثے کو عالمی دنیا کے سامنے پیش کرنے پر اظہارِ مسرت کیا۔

سفیر پاکستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے۔ ہماری ثقافت اپنی دل انگیز خوبصورتی اور حیرت انگیز تنوع کی وجہ سے ایک منفرد پہچان رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ثقافت کے شاہکار ہماری تاریخ، معاشرتی اقدار اور قدرتی حسن سے جڑے رشتے کی بھرپور ترجمانی کرتے ہیں۔

ونٹرنیشنل تقریب میں پاکستانی بوتھ سب کی توجہ کا مرکز رہا جہاں روایتی پاکستانی کھانوں اور چائے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی اور پاکستانی آرٹ، ثقافتی فن پاروں، جواہرات اور قیمتی پتھروں کی دلکش نمائش کی گئی۔

امریکا سمیت مختلف ممالک سے آئے شرکاء نے پاکستانی دستکاری اور ثقافتی اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا

رضوان سعید شیخ نے مختلف ممالک کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ انہوں نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر جین ڈو پلین اور دیگر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ ونٹرنیشنل جیسے ایونٹس عالمی ثقافتوں کو روشناس کرانے اور اقوامِ عالم کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے پاکستان بوتھ کی شاندار کامیابی میں حصہ ڈالنے والے تمام منتظمین اور سفارت خانۂ پاکستان واشنگٹن ڈی سی کی ٹیم کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

تقریب کا اختتام پاکستان کی ثقافتی خوبصورتی اور مہمان نوازی کے عالمی سطح پر ایک بار پھر سراہے جانے کے ساتھ ہوا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سفیر پاکستان

پڑھیں:

پاکستانی ایم ایم اے فائٹرز کی عالمی سطح پرجذبہ، ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت کی دھوم

پاکستان کے ایم ایم اے فائٹرز نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔ پاکستانی فائٹرز کی عالمی سطح پرجذبہ، ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت کی دھوم ہونے لگی۔

لبنان میں جاری انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کی ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کے فائٹرز نے تاریخی کامیابیاں سمیٹیں۔

پاکستانی فائٹر عبدالمنان شاندار فتوحات کے بعد جونئیر مین کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئے۔

لبنان میں 18 ممالک کے تقریباً 400 کھلاڑی اہم ترین مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

لبنان میں آئی ایم ایم اے ایف ایشین چیمپئن شپ 4 دسمبر سے 10 دسمبر 2025 تک کھیلی جارہی ہے۔

پاکستانی فائٹرز اپنی مہارت سے سابق عالمی چیمپئنز کو شکست دے کر متعدد اہم مقابلے جیت چکے ہیں۔

گزشتہ سال لاہور میں بھی قومی فائٹرز نے ایشین چیمپئن شپ میں 12 میڈلز کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • آثار و افکار اکادمی پاکستان کا ادیبوں اور دانشوروں کو خراج تحسین
  • آثار و افکار اکادمی پاکستان کے تحت ادیبوں اور دانشوروں کو خراج تحسین
  • پاکستانی ایم ایم اے فائٹرز کی عالمی سطح پرجذبہ، ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت کی دھوم
  • سندھ کا قدیم لوک ساز بَرِیندو یونیسکو کے ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل
  • ٹنڈوجام ،سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں تقریب کا انعقاد
  • ثقافتی دن پر گورنمنٹ پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں تقریب
  • یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا
  • ریاض میں بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی ایونٹ کا انعقاد، پاکستانی ماہرین کی شاندار شرکت
  • پاک، ازبک تاریخی، ثقافتی ، مذہبی وبرادرانہ تعلقات ہیں، خواجہ آصف