ووٹر چاہے کسی کا ہو، کراچی کے ہر علاقے میں بس چلائیں گے، شرجیل انعام میمن
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ 50 ای وی بسیں اور ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ چکی ہیں، مزید 500 ای وی بسیں لانے کے لئے وزیر اعلی سندھ سے منظوری لے لی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سنیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی ہر بڑی سڑک پر پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی، ووٹر چاہے جس کا بھی ہو، ہر علاقے میں بس چلائیں گے۔ سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں اگلے ماہ نئی بسوں کا فلیٹ لا رہے ہیں، کوشش ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کی ہر بڑی روڈ پر پیپلز بس سروس چلے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 50 ای وی بسیں اور ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ چکی ہیں، مزید 500 ای وی بسیں لانے کے لئے وزیر اعلی سندھ سے منظوری لے لی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر سڑک پر بسیں چلیں اور حیدرآباد کے علاقوں میں بھی آپ کو باقاعدہ بس سروس ملے، ٹریفک انتظامیہ نے اچھا کام کیا ہے، تاہم ٹریفک کے نظام میں مزید ریفارمز لانا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرالر اور موٹر سائیکل کے ٹکر میں ضروری نہیں کہ ہر بار ٹرالر کا ہی قصور ہو، اس لیے ٹریفک مینجمنٹ کو کیس ٹو کیس سمجھنے کی ضرورت ہے، اور جس کی بھی غلطی ہو اسے مقرر کردہ سزا ضرور ملنی چاہیئے، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمیں مشورے دیں۔ سینئر وزیر نے کہا کہ انٹرا سٹی بسیں چلانے کے لیے ٹرانسپورٹرز کو قرضے دینے کو تیار ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو پالش کرنا ہوگا کیونکہ حکومت سب کی ہے، تمام اراکین ہمارے دفاتر آئیں، پروپوزل دیں، ہم انہیں ضرور کنسیڈر کریں گے، ہم کھلے دل سے دعوت دیتے ہیں کہ آپ اپنی تجاویز لے کر آئیں، کوشش ہے کہ آئندہ ماہ ٹیکسی سروس بھی شروع کر دیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میمن نے کہا کہ
پڑھیں:
چین سے درآمد شدہ 17 بسیں کوئٹہ پہنچ گئیں
—فائل فوٹوچین سے منگوائی گئی 17 گرین اور پنک بسیں کوئٹہ پہنچ گئیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق ، نئی بسوں پر 81 کروڑ روپے کے اخراجات آئے ہیں۔
کوئٹہ شہر میں گرین بس سروس آج 12 روز بعد بحال ہو گئی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ کوئٹہ پہنچائی جانے والی 17 بسوں میں 4 پنک بسیں بھی شامل ہیں جو کوئٹہ شہر میں خواتین کے لیے چلائی جائیں گی۔
یہ بسیں کوئٹہ کے مختلف روٹ پر چلائی جائیں گی۔