مقررین نے مذہبی رہنماؤں اور سماجی شخصیات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنیکی کوششوں میں مزید تیزی لائی جائے، حقیقی تبدیلی تب ہی آئیگی جب پورا معاشرہ اس سماجی ناسور کے خلاف متحد ہوجائے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

وادی کشمیر میں "حسینؑ اِنسپائرز" کیجانب سے منشیات مخالف پروگرام منعقد

وادی کشمیر میں "حسینؑ اِنسپائرز" کیجانب سے منشیات مخالف پروگرام منعقد

وادی کشمیر میں "حسینؑ اِنسپائرز" کیجانب سے منشیات مخالف پروگرام منعقد

وادی کشمیر میں "حسینؑ اِنسپائرز" کیجانب سے منشیات مخالف پروگرام منعقد

وادی کشمیر میں "حسینؑ اِنسپائرز" کیجانب سے منشیات مخالف پروگرام منعقد

وادی کشمیر میں "حسینؑ اِنسپائرز" کیجانب سے منشیات مخالف پروگرام منعقد

وادی کشمیر میں "حسینؑ اِنسپائرز" کیجانب سے منشیات مخالف پروگرام منعقد

وادی کشمیر میں "حسینؑ اِنسپائرز" کیجانب سے منشیات مخالف پروگرام منعقد

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں "Hussain Inspires" کی جانب سے ایک روزہ اہم منشیات مخالف پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں متعدد پروفیسرز، دانشوروں، اسکالروں اور علماء کرام نے شرکت کی۔ یہ پروگرام گورنمنٹ ڈگری کالج شوپیاں میں منعقد ہوا، جس میں ممتاز شخصیات، سماجی کارکنان اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں ڈاکٹر سمیر صدیقی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ اس دوران مقررین نے کہا کہ منشیات نے ہماری وادی کو گہری اور دیرپا تباہی سے دوچار کیا ہے، اگرچہ گزشتہ ایک سے دو برسوں میں آگاہی پروگراموں، کونسلنگ مراکز اور سماجی کوششوں کے باعث کچھ بہتری ضرور دیکھنے کو ملی ہے، لیکن منشیات کی یہ لعنت ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوئی۔

مقررین نے مذہبی رہنماؤں اور سماجی شخصیات  پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنے کی کوششوں میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے اس بات پر خاص طور پر زور دیا کہ حقیقی تبدیلی تب ہی آئے گی جب پورا معاشرہ اس سماجی ناسور کے خلاف متحد ہوجائے۔ انہوں نے تمام شرکاء کو نبی کریم حضرت محمد مصطفٰی (ص) اور آپ (ص) کے اہل بیت (ع) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی، تاکہ وادی میں امن، صحت اور سماجی ہم آہنگی بحال کی جا سکے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسکالرز، سماجی کارکنان، طلبہ، والدین اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جس نے منشیات کے خلاف ایک مضبوط اور اجتماعی عزم کا اظہار کیا۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وادی کشمیر میں اور سماجی ا نسپائرز کے خلاف

پڑھیں:

وادی کاغان کے بٹہ کنڈی میں دنیا کا بلند ترین مارخور کا مجسمہ نصب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ناران : وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام بٹہ کنڈی میں دنیا کا بلند ترین مارخور کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے، جس کی اونچائی 105 فٹ اور چوڑائی 38 فٹ ہے، اور یہ مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارخور کے اس مجسمے کی تنصیب عالیشان زیر تعمیر شاہ داؤد ہوٹل کے مالک عبدالشکور خان لغمانی نے کی، جس کا مقصد مارخور کے تشخص اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔

اب اس کے ساتھ ہی ہوٹل میں اٹلی کے مشہور پیسا ٹاور کی طرز پر نو منزلہ فن تعمیر کا ایک اور شاہکار بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جو آنے والے وقتوں میں اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کے لیے خاص دلچسپی کا حامل ہوگا۔

عبدالشکور خان لغمانی نے بتایا کہ ہوٹل میں کئی منفرد اور دلچسپ خصوصیات شامل کی جا رہی ہیں، جن میں مارخور کا بلند ترین مجسمہ اور فن تعمیراتی ٹاور مرکزی کشش ہوں گے۔ ان منصوبوں سے وادی کاغان میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور یہ علاقے کی سیاحت کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • حماس کیجانب سے اپنے رہنماؤں کے تحفظ کیلئے سیکورٹی اقدامات میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان : پہلی بار نجی شعبے کے تعاون سے ڈرون ٹیکنالوجی ایکسپو کا انعقاد
  • احسن خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز
  • قائداعظم کی پڑ پوتی ایلا واڈیا پیرس کے ’لے بال‘ ایونٹ میں مرکز نگاہ بن گئیں
  • لاہور میں رثائی ادب کانفرنس 14 دسمبر 2025ء کو منعقد ہوگی
  • وادی کاغان کے بٹہ کنڈی میں دنیا کا بلند ترین مارخور کا مجسمہ نصب
  • غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، صحافی سمیت 3 فلسطینی شہید
  • پی ایس ایل کا تاریخی روڈ شو لارڈز میں منعقد ہوگا، سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز کی شرکت متوقع
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج "معذوروں کا دن" منایا جا رہا ہے