کیا میسی نے فیفا ورلڈکپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
ارجنٹائن (ویب ڈیسک) میسی جو بھی فیصلہ کریں، ٹیم ان کے ساتھ ہے لیکن باضابطہ اعلان تک اُن کی شرکت غیر یقینی سمجھی جائے گی، کوچ
فیفا کے عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2026 کھیلنے یا نہ کھیلنے سے متعلق ایک مرتبہ پھر مبہم رائے کا اظہار کیا ہے۔
لیونل میسی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اگرچہ ان کا ارادہ ہے لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ وہ فیفا ورلڈکپ 2026 نہ کھیلیں۔
38 سالہ میسی نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ میں وہاں ہوں، سب سے برے حال میں بھی، میں میچ نہ بھی کھیلوں تو لائیو دیکھنے ضرور آؤں گا، لیکن یہ لمحہ خاص ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کی جسمانی صلاحیت برقرار رہی تو وہ کھیلنے کے خواہاں ہیں، مگر خاموشی اختیار کی اور حتمی فیصلہ نہیں دیا۔
لیونل میسی نے انٹرویو میں اپنی ملکی ٹیم کی موجودہ استعداد اور حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ نئے کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ بن رہے ہیں، جس سے مستقبل روشن نظر آتا ہے۔
تاہم، ان کے کوچ لیونل اسکالونی نے کہا ہے کہ میسی جو بھی فیصلہ کریں، ٹیم ان کے ساتھ ہے اور باضابطہ اعلان تک اُن کی شرکت غیر یقینی سمجھی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوچ گوتم گمبھیر سے اختلافات: کوہلی کا اہم ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ملک کے اہم ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ ’وجے ہزارے ٹرافی‘ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف بارڈر–گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد سے بی سی سی آئی، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر یہ واضح کرچکے ہیں کہ سینٹرل کانٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ سے فرصت کے دوران لازمی طور پر ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لینا ہوگا تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کی ضروریات اور فٹنس کے معیار کو برقرار رکھا جاسکے۔
بھارتی بورڈ نے حال ہی میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو بھی یہی ہدایت دی تھی کہ قومی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ضروری ہے۔
تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کی اس ہدایت پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی وجے ہزارے ٹرافی میں شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اتوار کو جنوبی افریقا کے خلاف اپنی 52ویں ون ڈے سنچری بنانے کے باوجود کوہلی نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے، جس کے باعث بورڈ اور ٹیم منیجمنٹ میں نئی بحث جنم لے رہی ہے۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما ممبئی کی نمائندگی کے لیے ٹورنامنٹ کھیلنے پر آمادہ ہیں، تاہم کوہلی کے انکار سے ان کا بی سی سی آئی اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ممکنہ ٹکراؤ پیدا ہوسکتا ہے۔