پی ٹی آئی نے فیصلہ کرلیا تو دوسری طرف بھی گورنر راج کی تیاریاں شروع ہیں، فیصل واؤڈا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے کوئی فیصلہ کر لیا ہے تو دوسری طرف سے بھی گورنر راج نافذ کرنے کا ارادہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اشتعال انگیزی بڑھائی گئی تو نظام اس کی اجازت نہیں دے گا، اور گورنر راج لگا تو وہ چند ماہ کا نہیں بلکہ مستقل نوعیت کا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر گورنر راج نافذ ہوا تو اس کا فائدہ کسی کو نہیں ملے گا، اور اس سلسلے میں حکمت عملی پہلے سے موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے اب سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، اور جو لوگ کروڑوں کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں وہ چند سو افراد بھی جمع نہیں کر پا رہے۔
فیصل واوڈا کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایک افسر کی شہادت کے بعد اہلخانہ سے تعزیت کے بجائے امریکی حکام سے ملاقات کرتے رہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی خود غیر ملکی اثر و رسوخ کے خلاف نعرے لگاتے جاتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گورنر راج پی ٹی آئی
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ