گورنر راج حقیقت بن سکتا ہے، فیصل واوڈا نے سہیل آفریدی کو خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، اگر بدمعاشی دکھائی تو گورنر راج لگ سکتا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے بھی خبردار کیا گیا تھا کہ اگر مزاحمت کی گئی تو نتائج بھگتنے پڑیں گے، اور اب اگر مزید بدمعاشی کی گئی تو گورنر راج ایک حقیقت بن جائے گا۔
مزید پڑھیں: گورنر راج کا نفاذ آئین میں طے ہے، یہ مارشل لا نہیں، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
انہوں نے واضح کیاکہ خواہش ہے کہ فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبرپختونخوا رہیں، کیوں کہ کسی اور نام پر فیصلہ سیاسی نوعیت کا نہیں ہوگا۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ اگر وزیراعلیٰ اب بھی عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں تو یہ کوشش بے نتیجہ رہے گی، کیونکہ اس راستے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ واحد حل یہ ہے کہ سیاسی طور پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے رجوع کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ آرمی چیف موجود ہیں اور کمانڈ ان کے پاس ہے، نوٹیفکیشن کا معاملہ وقت کے ساتھ طے ہو جائے گا اور چیئرمین آف ڈیفنس فورس کا سیاست سے تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے کہاکہ وہ اپنی حکومت پر توجہ دیں، کیونکہ ہائیکورٹ کے آرڈر کے بعد معمولی غلطی بھی ان کی نااہلی کا سبب بن سکتی ہے، اور یہ بھی کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔
فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ کا مسئلہ حل ہو جائے گا کیونکہ ہر اہم مسئلے کی کنجی صدر آصف علی زرداری کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگے گا یا نہیں؟
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں قابل احترام ہیں اور جن کا احتساب گزشتہ 75 سال میں نہیں ہوا، وہ آئندہ 75 سال میں بھی نہیں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سہیل آفریدی سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا گورنر راج مزاحمت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا گورنر راج وی نیوز فیصل واوڈا نے گورنر راج انہوں نے
پڑھیں:
وفاق پر خیبر پختونخوا کے 3 ہزار ارب روپے واجب الادا ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے 3000 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو تنہائی میں رکھا گیا ہے، سہیل آفریدی کا پریس کانفرنس میں دعویٰ
انہوں نے یہ بات پشاور میں اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پشاور کے دورے کے موقعے پر کی دورہ جہاں انہوں نے خصوصی بچوں اور معذور افراد کے لیے ’احساس امید پروگرام‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت نے 5300 ارب روپے کی کرپشن کی اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔
انہوں ںے مزید کہا کہ ہم ڈیلیور کر رہے ہیں مگر پھر بھی انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔
احساس امید پروگرام سے 10 ہزار افراد مستفید ہوں گےوزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت شدید معذوری کے شکار 10 ہزار افراد کو ماہانہ 5 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ رقم بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے براہِ راست مستحقین تک منتقل کی جائے گی۔
مزید پڑھیے: کیا سہیل آفریدی مفاہمت کے رستے پر چل پڑے، کتنا آگے جا سکیں گے؟
بریفنگ کے مطابق اس پروگرام پر جنوری تا جون 2026 تک 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جبکہ مستحقین کا انتخاب زکوٰۃ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت شفاف انداز میں کیا جائے گا۔
خصوصی بچوں کے لیے 23 نئی گاڑیاں فراہمدورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے اسپیشل ایجوکیشن اسکولوں کے لیے 23 نئی ٹرانسپورٹ گاڑیاں بھی حوالے کیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان گاڑیوں کی خریداری پر 37 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔
انہوں نے بتایا گیا کہ صوبے میں معذور افراد کو 2,000 الیکٹرک وہیل چیئرز، 2,500 مینول وہیل چیئرز اور 800 ٹرائی سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں، جن پر مجموعی طور پر 76 کروڑ روپے لاگت آئی۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کمزور طبقات کے لیے عمران خان کا جو احساس ہے وہی ہمارا راستہ ہے۔
انہوں نے زکوٰۃ فنڈ میں موجود رقم فوری طور پر مستحقین میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: سہیل آفریدی نے اچھے کام کیے تو ہم حمایت کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
سہیل آفریدی نے ہدایت کی کہ ضم اضلاع کے اسکولوں کے لیے بھی ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ اسپیشل ایجوکیشن اسکولوں میں تمام ناپید سہولیات فوری فراہم کی جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خیبرپختونخوا احساس امید پروگرام سہیل آفریدی اور واجب الادا پیسے وزیراعلی سہیل آفریدی وفاق کے ذمے کے پی کے پیسے