عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی، پاکستان میں بھی اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 245 ڈالر کی سطح تک پہنچ گیا۔ عالمی سطح پر اس اضافے نے پاکستانی مارکیٹ پر فوری اثر ڈالا اور مقامی سطح پر سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے مقرر کردی گئی۔ یہ اضافہ ایک ہی دن میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جس سے عام صارفین کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 315 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد یہ نرخ 3 لاکھ 82 ہزار 112 روپے تک جا پہنچے۔ سونے کے نرخوں میں اس مسلسل اضافے نے شادیوں کے موسم میں زیورات کی خریداری کرنے والی خواتین اور خاندانوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے، جبکہ مارکیٹ کے کئی دکانداروں کا کہنا ہے کہ گاہکوں کی آمد پہلے ہی کم تھی اور اب نئی قیمتیں صورتحال کو مزید متاثر کریں گی۔
سونے کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ ساتھ چاندی بھی مہنگی ہو گئی۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 54 روپے کے اضافے سے بڑھ کر 5 ہزار 963 روپے تک پہنچ گئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 46 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 112 روپے مقرر کی گئی۔
کاروباری حلقوں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی طرف بڑھتی توجہ، جغرافیائی کشیدگی اور عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت مارکیٹ میں کے بعد
پڑھیں:
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ
کراچی:زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان، بحرین کی کمپنیوں کی پاکستان کے آئی ٹی، زراعت، معدنیات، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں متوقع جوائنٹ وینچرز کے علاوہ فوڈ ایگ نمائش میں 641ملین ڈالر کے برآمدی معاہدوں کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو مسلسل 46ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل )ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے آسٹریلیا کے ساتھ بھی توانائی ٹیکنالوجی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے حتمی مراحل میں داخل ہونے کی اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 22پیسے کی کمی سے 280روپے 33پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے دوران درآمدی وبیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 03پیسے کی کمی سے 280روپے 52پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 04پیسے کی کمی سے 281روپے 56پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔