پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوش خبری
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
اسلام آباد:
گزشتہ شب پیٹرول سستا ہونے کے بعد عام کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے گزشتہ شب آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کیے گئے تھے۔
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد آج حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کردی ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں کے حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 163 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیسے فی لیٹر کی قیمت کے بعد
پڑھیں:
عوام کے لیے خوشی کی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
عوام کے لیے خوشی کی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں میں مجوزہ ردوبدل کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرکے اوگرا کو ارسال کر دی ہے، جس کے بعد اوگرا ان سفارشات کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر رہا ہے۔ یہ سمری کل وزارتِ خزانہ کو بھیجی جائے گی۔
وزارتِ خزانہ یکم دسمبر سے لاگو ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 30 نومبر کو کرے گی، جو آئندہ 15 روز کے لیے مؤثر ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اس اعلان سے قبل وزیراعظم سے مشاورت بھی کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفافن نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات مجموعی طور پر بہتر قرار دے دیئے، رپورٹ جاری فافن نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات مجموعی طور پر بہتر قرار دے دیئے، رپورٹ جاری وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس مقرر کردیا عمران خان کی صحت پر تشویش ہے، علیمہ خان کا محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 4.32 فیصد تک پہنچ گئی امریکا میں فائرنگ، تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستانیوں کو امارات کے ویزے نہ ملنے سے متعلق حکومت کی وضاحت سامنے آگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم