پٹرول 2، ڈیزل 4.79روپے لٹر سستا
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دو روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے لٹر کمی کر دی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 64 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہو گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2025 سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔
حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کردی ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر 263 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر تھی۔