عالمی ادارے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف کارروائی کریں، کل جماعتی حریت کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے عالمی تشویش کو نظرانداز کرتے ہوئے ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے پر بھارت کے مسلسل فوجی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیری عوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی اور ظلم و جبر کی منظم مہم قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی قبضے میں کشمیریوں کی زندگی ایک ڈرائونا خواب بن ہو چکی ہے کیونکہ انہیں بنیادی حقوق سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے اور حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر انہیں تذلیل، بلاجواز گرفتاریوں، تشدد اور قتل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مداخلت کرے اور دہائیوں کے مظالم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے عالمی تشویش کو نظرانداز کرتے ہوئے ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف فوری کارروائی کریں کیونکہ دنیا کا قانونی اور اخلاقی فرض ہے کہ وہ کشمیریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر بھارت کے
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.