حیدرآباد: مالک مکان کی غفلت، کرائے پر دیے گھر میں افسوسناک واقعہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
محمد حسن خان: حیدرآباد میں نورانی بستی کے علاقے میں کمرے کی چھت گر گئی, افسوسناک حادثے میں نیچے سوئی ہوئی 20 سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ 16 سالہ مسکان اور 15 سالہ حسنین زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے ،مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر زخمی افراد اور لاش کو اسپتال منتقل کیا، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ چھت گرنے کے نتیجے میں 20 سالہ لڑکی اقراء جاں بحق ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان
افسوس ناک حادثے میں 16 سالہ مسکان اور 15 سالہ حسنین زخمی ہوئے ہیں، کرائے کا گھر تھا جس میں یہ حادثہ رونما ہوا۔
گھر والوں کے مطابق انہوں نے متعدد مرتبہ مالک مکان کو چھت کی مرمت کرانے کی درخواست کی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔