اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایڈز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں پاکستان کے اس مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوامی صحت کو درپیش بڑے خطرات خصوصاً ایڈز کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور بیماری سے تحفظ کی سہولیات ہر شہری تک پہنچائی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال عالمی دن رکاوٹوں کو عبور کرنا اور ایڈز کی طرف برتاؤ کو تبدیل کرنا کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ مشکلات، بیماریوں اور سماجی عدم مساوات کے باوجود صحت اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی وبا نہ صرف دنیا بھر کے نظامِ صحت کی آزمائش کر رہی ہے بلکہ یہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کرنا وقت کی ضرورت ہے، علاج تک رسائی، جدید سہولیات کا استعمال اور سماجی تعاون میں اضافہ ہی اس بیماری کے خلاف مؤثر ردعمل پیدا کرسکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نظامِ صحت کو مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی آواز سننے اور ان کی ضروریات کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے، صحت کا تحفظ ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت کمزور طبقات تک بیماری کی روک تھام، تشخیص، علاج اور نگہداشت کی مساوی سہولیات پہنچانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس بیماری کے سدباب کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے معاشرے میں ایڈز سے وابستہ بدنامی اور امتیازی سلوک کے خاتمے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

شہباز شریف نے کہا کیا کہ ایڈز کے خاتمے کے لیے خطرے سے دوچار طبقات تک علاج کی رسائی، صنفی امتیاز کا خاتمہ، ماں سے بچے میں وائرس کی منتقلی کی روک تھام، مریضوں تک محفوظ خون کی فراہمی اور منشیات استعمال کرنے والے افراد میں پھیلاؤ میں کمی وہ اقدامات ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اجتماعی قومی عزم، ادارہ جاتی تعاون اور مشترکہ ذمہ داری کے ذریعے ہی پاکستان موجودہ رکاوٹوں پر قابو پاکر ایڈز کے خاتمے کی جانب تیز پیش رفت کر سکتا ہے، انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ایڈز کے عالمی دن پر تجدیدِ عہد کریں کہ کوئی بھی سماجی یا انتظامی رکاوٹ اس جدوجہد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے خاتمے عالمی دن ایڈز کے کے لیے

پڑھیں:

بلاول بھٹو کا اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے کیلئے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات پر زور

فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سربراہ پیپلز پارٹی نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کیلئے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں، فلسطین میں معصوم جانوں کا ضیاع اور گھروں کی تباہی دنیا کیلئے ایک کال ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اخلاقی جرأت، انصاف اور ہمدردی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

  • ایڈز فری پاکستان کے لیے متحد ہونا ہوگا، ایڈز کے عالمی دن پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
  • ریونیو  میں سالانہ  300ارب  روپے  خسارہ : وزیراعظم  کا سگریٹ  کی غیر  قانونی  تجارت  رولنے  ‘ ٹیکس  قوانین  پر سختی  سے  عملدرآمد کا حکم  
  • خصوصی افراد بنیادی سہولیات سے محروم...ہرممکن اقدامات کرنا ہوں گے!!
  • عوامی صحت کیلیے ایڈز جیسے بڑے خطروں کا خاتمہ کرینگے، وزیراعظم
  • بلاول بھٹو کا اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے کیلئے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات پر زور
  • عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے، بلاول بھٹو
  • عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے: بلاول بھٹو زرداری
  • عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے: بلاول بھٹو
  • پاکستان غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کیساتھ ہے: طلال چوہدری