امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی ’’طویل عرصے‘‘ تک برقرار رکھنے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندی کب تک بر قرار رہے گی اس سے متعلق کوئی وقت ذہن میں نہیں۔۔ فیصلہ نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد کیا گیا۔

ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق ان ممالک پر ہوگا جو پہلے ہی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری نے فائرنگ کر کے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔

افغان شہری رحمان اللّٰہ لکنوال 2021 ء میں ری سیٹلمنٹ پروگرام کے تحت امریکا میں داخل ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

افغان پاسپورٹس پر امریکی ویزے اور اسائلم کی درخواستوں پر کام بند

افغان پاسپورٹس پر امریکی ویزے اور اسائلم کی درخواستوں پر کام بند WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کے لیے ویزوں کا اجرا اچانک روک دیا جب کہ پناہ کے خواہشمندوں کی اسائلم درخواستوں پر فیصلے بھی معطل کر دیے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور عوام کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھتے ہوئے کیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے معاملات کو فوری طور پر مؤخر کردیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے اعلان کے ساتھ ہی یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے بھی اپنے فیصلے روکنے کا حکم جاری کردیا، جس کے مطابق کسی بھی غیر ملکی کی اسکریننگ اور سیکیورٹی جانچ مکمل ہونے تک کوئی فیصلہ آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔

ادارے کے ڈائریکٹر جوزیف ایڈلو نے واضح کیا کہ مکمل تسلی کے بغیر کسی بھی شخص کی درخواست پر کارروائی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ایسے افراد کی شہریت بھی منسوخ کی جائے گی جو اندرونی امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ صورتحال اس واقعے کا نتیجہ ہے، جس میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرتے ہوئے ایک افغان نژاد شخص نے نیشنل گارڈز کو نشانہ بنایا۔ اس واقعے میں ایک خاتون نیشنل گارڈ ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ حملہ آور افغان شہری 2021 میں ری سیٹلمنٹ پروگرام کے ذریعے امریکا آیا تھا۔ اس پوری صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے امریکی اداروں نے امیگریشن سے متعلق سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی دفتر خزانہ اسلام آباد میں منظم بے ضابطگیوں کا میگا اسکینڈل بے نقاب وفاقی دفتر خزانہ اسلام آباد میں منظم بے ضابطگیوں کا میگا اسکینڈل بے نقاب پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے اسرائیل کا حماس کی سرنگوں میں اب تک 30 فلسطینیوں کو شہید کرنے کا دعویٰ جیل قانون کے مطابق سپیریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں، بیرسٹر عقیل ملک چیف آف دی ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز بین الاقوامی اسکواش چیمپئن شپ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے این ایچ اے افسران کو کرپشن الزامات پر ڈی چوک میں لٹکانے کا مطالبہ کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کا امریکا سے آبادکاری پروگرام بحال کرنے کا مطالبہ
  • امریکا میں پناہ گزینوں کیلئے بند دروازہ کب کھلے گا؟ ٹرمپ نے مدت بتانے سے بھی انکار کر دیا
  • ان میں سے زیادہ تر اچھے نہیں ہوتے، ٹرمپ کا طویل عرصے تک پناہ گزینوں کی آمد روکنے کا اعلان
  • صدر ٹرمپ کا امیگریشن کا عمل مستقل روکنے کا اعلان اور ’ریورس مائیگریشن‘ زور
  • وائٹ ہاؤس فائرنگ کے افغان ملزم کو سیاسی پناہ کس نے دی؟ اہم انکشاف
  • امریکا واشنگٹن فائرنگ کی بنیاد پر پناہ گزینوں کا داخلہ نہ روکے، اقوام متحدہ کی اپیل
  • امریکا واشنگٹن فائرنگ کی بنیاد پر پناہ گزینوں کا داخلہ نہ روکے:اقوام متحدہ کی اپیل
  • افغان پاسپورٹس پر امریکی ویزے اور اسائلم کی درخواستوں پر کام بند
  • افغان پاسپورٹس پر امریکی ویزے  اور اسائلم کی درخواستوں پر کام بند