امریکا کا افغان پاسپورٹ ہولڈرز کے ویزے اور اسائلم فیصلے فوری معطل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکا نے افغان پاسپورٹ ہولڈرز کے ویزے اور اسائلم فیصلے فوری معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی حکومت نے اچانک فیصلہ کرتے ہوئے افغان پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے تمام ویزا درخواستوں اور اسائلم کیسز پر کارروائی روک دی ہے۔
اس اعلان سے وہ لوگ بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئے ہیں جن کی درخواستیں آخری مراحل میں تھیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس فیصلے کو قومی سلامتی اور داخلی تحفظ کے تناظر میں فوری اور ناگزیر قدم قرار دیا ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق افغانستان سے سفر کرنے والے یا افغان پاسپورٹ استعمال کرنے والے تمام افراد کے ویزے عارضی طور پر معطل کیے گئے ہیں اور یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک متعلقہ ادارے نئی سیکورٹی ہدایات کے مطابق ضروری جانچ مکمل نہیں کرلیتے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ حالیہ بدامنی اور سیکورٹی خدشات نے حکام کو مجبور کیا کہ ویزوں سے متعلق تمام امور فی الحال روک دیے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے پیشگی نمٹا جا سکے۔
اس فیصلے کے بعد یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے بھی اسی نوعیت کا حکم جاری کیا ہے، جس کے تحت اسائلم کیسز سمیت تمام امیگریشن درخواستیں اس وقت تک آگے نہیں بڑھائی جائیں گی جب تک ہر درخواست گزار کی مکمل اسکریننگ نہ ہوجائے۔
ادارے کے ڈائریکٹر جوزیف ایڈلو نے واضح کیا کہ اب کسی بھی فرد کی درخواست اس وقت تک قابلِ غور نہیں ہوگی جب تک وہ سیکورٹی کلیئرنس کے تمام مراحل سو فیصد مکمل نہ کرلے۔
صدر ٹرمپ نے ایک روز قبل ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ترقی پذیر اور جنگ زدہ ممالک سے ہجرت کے راستے مستقل طور پر محدود کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے افراد جنہیں داخلی امن کے لیے خطرہ سمجھا جائے گا، ان کی شہریت تک واپس لی جا سکتی ہے۔ اس بیان کو ماہرین پہلے ہی ایک بڑے پالیسی موڑ کے طور پر دیکھ رہے تھے، جس کے بعد اب یہ عملی اقدامات سامنے آگئے ہیں۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک افغان نژاد شخص نے نیشنل گارڈز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ حملہ آور 2021 میں ری سیٹلمنٹ پروگرام کے تحت امریکا پہنچا تھا، اور اب اس واقعے نے امریکی امیگریشن پالیسی پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ترجیح امریکی شہریوں اور ریاستی اداروں کی حفاظت ہے، اسی لیے افغان شہریوں کے تمام امیگریشن پراسیس وقتی طور پر روکے گئے ہیں۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سیکورٹی اداروں کی تحقیقات مزید سختیاں تجویز کریں تو یہ پابندیاں طویل بھی ہوسکتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افغان پاسپورٹ کے مطابق
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم