آئی جی ایف سی بلوچستان کا ضلع کوہلو میں ای کامرس تربیتی کلاسز اور گرلز ڈگری کالج کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
آئی جی ایف سی بلوچستان نے ضلع کوہلو میں ای کامرس کی تربیتی کلاسز اور گرلز ڈگری کالج کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی ای کامرس تربیتی کلاسز 4 نومبر 2025 سے بارکھان اور کوہلو میں جاری ہیں۔ تربیتی کلاسز میں 100 سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کی تربیت اور مہارتیں سیکھیں۔
طلبا و طالبات کو ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی تربیت دی جا رہی ہے۔ خواتین کی خود انحصاری پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ وہ گھروں میں رہ کر باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔
مزید برآں آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے طلبا و طالبات سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ
طلباء و طالبات کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں اور قیمتی سرمایہ ہیں۔ ایف سی بلوچستان (نارتھ) جدید تعلیم و مہارتوں کے ذریعے ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان کی بنیاد رکھ رہی ہے۔
آئی جی ایف سی بلوچستان نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوہلو کا دورہ کر کے طالبات و فیکلٹی سے معیاری تعلیم پر تبادلہ خیال کیا جبکہ والدین، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے اقدامات کو نوجوانوں کی ترقی کا مثبت قدم قرار دیا۔
تربیتی پروگرام سے نوجوانوں کی خود کفالت اور عالمی معیار کی تعلیم و مہارتوں میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی جی ایف سی بلوچستان
پڑھیں:
سیسی کے تحت افسران کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ سوشل سیکورٹی میں آجران کی آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے افسران کے لیے مقامی ہوٹل میں ٹریننگ پروگرام منعقد کیا گیا۔سندھ کے محکمہ انویسٹمنٹ کے پروجیکٹ SBOSS کا مقصد صوبے میں کاروبار سے متعلقہ خدمات کے لیے ایک واحد آن لائن پلیٹ فارم بنانا ہے۔ کلک Click کے منصوبہ سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ کے پلیٹ فارم سے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن
(SESSI) میں ایمپلائر ز(آجران) کی آن لائن رجسٹریشن کے حوالے افسران کی ٹریننگ کا ایک پروگرام مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا، اس تربیت کا مقصد عملی طور پر سسٹم کا استعمال اور طریقہ کار کو سمجھانا تھا، اس پروجیکٹ کے عملی نفاذ کے بعد سندھ میں کاروبار کا آغاز کرنا اور اس کی رجسٹریشن و لائسنس حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔ ٹریننگ میں سوشل سیکورٹی کے فیلڈ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز کے علاوہ ہیڈ آفس کے افسران نے بھی شرکت کی جن میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن وکیل الدین کمال شاہ، ڈائریکٹر سی اینڈ بی ڈاکٹر غلام دستگیر، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن اینڈ ٹریننگ اینڈ ریسرچ وسیم جمال، کمپیوٹر پروگرامر حامد علی، ڈائریکٹر علی حیدر زیدی، علی اکبر منگی، سیف اللہ خان، نادر حسین کناسرو، آفتاب عالم، ملک ضمیر اعوان، کامران حسن خان، مخدوم جہانزیب و دیگر افسران شامل تھے ٹریننگ پروگرام کے اختتام پر افسران کو سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔